پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے بنگلادیش اے کے خلاف 3 ون ڈے میچوں کی سیریز کیلئے 14 رکنی پاکستان شاہینز کا اعلان کردیا۔
وکٹ کیپر بیٹر محمد حارث کو پاکستان شاہینز کا کپتان برقرار رکھا گیا ہے، انہوں نے حال ہی میں پاکستان شاہینز کے ڈارون ٹور میں بھی ٹیم کی قیادت کی تھی جس نے پچاس اوورز کے دو ون ڈے اور ٹاپ اینڈ ٹی20 سیریز کھیلی تھی۔
دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کا پہلا میچ پیر 26 اگست کو کھیلا جائے گا جبکہ بقیہ دو میچز 28 اور 30 اگست کو ہوں گے۔ پچاس اوورز پر مشتمل یہ تینوں میچز اسلام آباد کلب میں کھیلے جائیں گے۔
مزید پڑھیں: پاکستان شاہینز کے کئی پلئیرز نے بڑوں کیلئے خطرے کی گھنٹی بجادی
یاد رہے کہ اس سے قبل پاکستان شاہینز اور بنگلہ دیش اے کے درمیان 2 چار روزہ میچ کھیلے جاچکے ہیں جو ڈرا ہوئے تھے۔
کپتان محمد حارث کے علاوہ جن دیگر کھلاڑیوں کو ڈارون کا دورہ کرنے والی ٹیم سے برقرار رکھا گیا ہے ان میں عبدالفصیح، عرفات منہاس، فیصل اکرم، حسیب اللہ، جہانداد خان، محمد عباس آفریدی، محمد عرفان خان، محمد عمران جونیئر، مبصر خان، عمیر بن یوسف اور عثمان خان شامل ہیں۔
مزید پڑھیں: شاہینز رواں برس کتنے میچز کب اور کس کیخلاف کھیلیں گے؟
اسکواڈ میں شامل کیے جانے والے دیگر دو کھلاڑی بائیں ہاتھ کے اسپنر مہران ممتاز اور بائیں ہاتھ کے بیٹر اذان اویس ہیں۔ مہران ممتاز بنگلہ دیش اے کے خلاف دوسرا چار روزہ میچ کھیلے تھے جبکہ اذان اویس نے اس سال آئی سی سی مینز انڈر 19 ورلڈ کپ میں پاکستان انڈر 19 ٹیم کی نمائندگی کی تھی۔بنگلادیش اے کے خلاف ون ڈے سیریز کے لیے پاکستان شاہینز اسکواڈ ان کھلاڑیوں پر مشتمل ہے۔
مزید پڑھیں: دوسرا 4 روزہ میچ؛ شاہینز نے اسکواڈ میں 8 تبدیلیاں کردیں
محمد حارث (کپتان / وکٹ کیپر) عبدالفصیح، عرفات منہاس، اذان اویس، فیصل اکرم، حسیب اللہ، جہانداد خان، مہران ممتاز اور محمد عباس آفریدی، محمد عرفان خان، محمد عمران جونیئر، مبصر خان، عمیر بن یوسف اور عثمان خان۔
The post بنگلادیش کیخلاف ون ڈے سیریز؛ پاکستان شاہینز کے اسکواڈ کا اعلان appeared first on ایکسپریس اردو.
شکریہ ایکسپریس اردو » کھیل