یوراگوئے کے فٹبالر میدان میں گر کر انتقال کرگئے

یوراگوئے کے فٹبالر جون ایزکویردو بزایل میں میچ کے دوران اچانک میدان میں گر کر انتقال کرگئے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق 27 سالہ جون ایزکویردو گزشتہ ہفتے ساؤپولو میں میچ کے دوران زمین پر گرگئے تھے، جس کے باعث میچ روک دیا گیا تھا۔

بعدازاں ریفری اور کھلاڑی پلئیرز کے گرد جمع ہوگئے تاہم انہیں گراؤنڈ سے فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا۔

مزید پڑھیں: اسپینش فٹبالر کے والد پر حملہ؛ پولیس نے 3 افراد کو گرفتار کرلیا

ڈاکٹرز نے بتایا کہ جون کا انتقال دل کی دھڑکن میں بے قاعدگی کے باعث ہوا۔

خبر ایجنسی کے مطابق مرنے والا فٹبالر شادی شدہ تھا اور اس کے 2 بچے تھے، چھوٹے بیٹے کی پیدائش رواں ماہ اگست کے شروع میں ہوئی تھی۔

The post یوراگوئے کے فٹبالر میدان میں گر کر انتقال کرگئے appeared first on ایکسپریس اردو.



شکریہ ایکسپریس اردو » کھیل

ایک تبصرہ شائع کریں

جدید تر اس سے پرانی

ویب سائٹ کے بارے میں