صوفیا: بلغاریہ کے ایک سیاحتی ساحلی بار میں ایک قدیم رومن تابوت دریافت ہوا ہے جو ایک میز کا روپ دھارا ہوا ہے۔
اطلاعات کے مطابق 1700 سال پرانی یہ باقیات ورنا کے قریب بحیرہ اسود کے ریتیلے کنارے پر ملی ہیں جہاں یہ ریڈجانا بیچ بار کو یہ ملا تھا۔
ایک سابق پولیس افسر نے سینٹ کانسٹنٹائن اور ایلینا کے نام سے مشہور ساحل پر واقع بیچ بار پر چھٹیاں گزارنے کے دوران اس سجی ہوئی میز کو دیکھا۔
سیاح نے مقامی حکام کو مطلع کیا جنہوں نے آثار قدیمہ کے ماہرین کو اس کے ایک تاریخی فن پارے ہونے کی تصدیق کے لیے بلایا۔
آن لائن پوسٹ کی جانے والی تصاویر اور ویڈیوز سے انکشاف ہوا کہ قدیم تابوت کو کم از کم 2020 سے بار کے طور پر استعمال کیا جا رہا تھا، جس کے بعد حکام نے اس بات کی تحقیقات کا آغاز کیا کہ یہ چیز ساحل سمندر پر کیسے پہنچی۔
The post بلغاریہ کے ساحل پر قدیم رومن تابوب دریافت appeared first on ایکسپریس اردو.
شکریہ ایکسپریس اردو » دلچسپ و عجیب