ڈبلیو ڈبلیو ای ریسلر نکی بیلا کے شوہر گھریلو تشدد کے الزام میں گرفتار

معروف ڈبلیو ڈبلیو ای خاتون ریسلر نکی بیلا کے شوہر روسی ڈانسر آرٹیم چیگونٹسیف کو گھریلو تشدد کا نشانہ بنانے پر گرفتار کرلیا گیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق سابق ڈبلیو ڈبلیو ای چیمپئن اور ہال آف فیمر نکی بیلا کے شوہر آرٹیم چیگونٹسیف کو گھریلو تشدد کے الزام میں جمعرات کو گرفتار کیا گیا تھا اور انہیں کیلیفورنیا کی ناپا کاؤنٹی جیل منتقل کردیا گیا ہے۔

رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ آرٹیم چنگونتسیف کو جمعرات کو صبح 10:00 بجے ناپا ویلی کاؤنٹی نے کئی دفعات کی خلاف ورزی پر گرفتار کیا، جس میں 273.5 اے اور 73.5 اے شامل ہیں، ان دفعات میں شریک حیات پر تشدد یا چوٹیں آنے پر شامل کیا جاتا ہے۔

مزید پڑھیں: جان سینا نے ڈبلیو ڈبلیو ای سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا

آرٹیم چیگونٹسیف گھریلو تشدد کے کیس میں مبینہ طور پر پولیس کے ساتھ تعاون کررہے ہیں جبکہ تفیش کار یہ جاننے کی کوشش کررہے ہیں کہ ماضی میں تو کوئی تشدد نہیں ہوا۔

قابل غور بات یہ ہے کہ پولیس نے آرٹیم کو 40 منٹ کی تفتیش اور الزامات کے تحت پوچھ گچھ کے بعد گرفتار کیا۔

دوسری جانب روسی ڈانسر آرٹیم چیگونٹسیف کو 25 ہزار ڈالر ضمانت پر رہا کردیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں: ریاض سیزن کپ فائنل؛ ڈبلیو ڈبلیو ای ریسلر انڈر ٹیکر کی خصوصی انٹری

اپنی گرفتاری سے پہلے، نکی بیلا اور آرٹیم نے پیر، 26 اگست 2024 کو اپنی شادی کی سالگرہ منائی تھی، نکی اور آرٹیم کی ملاقات 2017 میں شو ڈانسنگ ود دی اسٹارز میں ہوئی۔

مزید پڑھیں: 70 سالہ ڈبلیو ڈبلیو ای ریسلر نے تیسری شادی کرلی

اس وقت تک نکی ڈبلیو ڈبلیو ای اسٹار جان سینا کے ساتھ تعلقات میں تھی اور وہ ان کی زندگی میں ایک مشکل پیچ سے گزر رہے تھے۔

آرٹیم نکی بیلا کے شوہر ہیں اور دونوں نے سال 2022 میں شادی کی تھی جبکہ انکا ایک بچہ بھی ہے۔

The post ڈبلیو ڈبلیو ای ریسلر نکی بیلا کے شوہر گھریلو تشدد کے الزام میں گرفتار appeared first on ایکسپریس اردو.



شکریہ ایکسپریس اردو » کھیل

ایک تبصرہ شائع کریں

جدید تر اس سے پرانی

ویب سائٹ کے بارے میں