شکیب الحسن پر ہیرا پھیری کا الزام؛ 50 لاکھ ٹکا جرمانہ عائد

قتل کے مقدمے میں نامزد بنگلادیشی ٹیم کے آل راؤنڈر و کپتان شکیب الحسن نئی مشکل میں پھنس گئے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق شکیب الحسن پر بنگلادیش سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن نے حصص کی قیمتوں میں ہیرا پھیری کرنے پر 50 لاکھ ٹکا جرمانہ عائد کردیا ہے۔

کمیشن کا کہنا ہے کہ شکیب نے حصص کی قیمتوں میں ہیرا پھیری کرکے سیکیورٹیز ایکٹ کی خلاف ورزی کی جس کے بعد یہ قدم اٹھایا گیا۔

مزید پڑھیں: قتل کا مقدمہ؛ شکیب کے ہوم گراؤنڈ پر کھیلنے کی راہیں ہموار

شکیب الحسن شیخ حسینہ واجد کی حکومت میں پارلیمنٹ کے رکن بھی رہے جبکہ عوامی لیگ کے ٹکٹ پر الیکشن بھی لڑا تھا۔

مزید پڑھیں: شکیب الحسن کے بعد سابق کپتان مشرفی مرتضیٰ پر بھی قتل کا مقدمہ درج

عوامی لیگ کے رہنما اور آل راؤنڈر پر ڈھاکا میں 23 اگست کو گارمنٹ فیکٹری کے ملازم کے قتل کا الزام عائد کیا گیا تھا، مقتول کے والد نے شکیب الحسن پر مقامی تھانے میں قتل کا مقدمہ درج کرایا تھا۔

مزید پڑھیں: ‘طلبا احتجاج میں جانا ہے جائیں! مشرفی مرتضیٰ کی بیٹی سے متعلق پوسٹ وائرل’

دورہ پاکستان کے دوران شکیب الحسن پر قتل کا مقدمہ درج کیا گیا تھا، جس کے بعد وہ ٹیم ہمراہ وطن واپس روانہ نہیں ہوئے تھے بلکہ انگلینڈ چلے گئے تھے بعدازاں بھارت کیخلاف سیریز لندن سے دہلی پہنچے اور ٹیم کو جوائن کیا۔

The post شکیب الحسن پر ہیرا پھیری کا الزام؛ 50 لاکھ ٹکا جرمانہ عائد appeared first on ایکسپریس اردو.



شکریہ ایکسپریس اردو » کھیل

ایک تبصرہ شائع کریں

جدید تر اس سے پرانی

ویب سائٹ کے بارے میں