ماضی کے حریفوں کو بورڈ نے رابطے بحال کرنے کیلئے ساتھ بٹھادیا

بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) نے ماضی کے دو حریفوں کے تلخ رابطوں کو بحال کرنے کیلئے ساتھ بٹھادیا۔

بھارتی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ گوتم گمبھیر اور لیجنڈری بیٹر ویرات کوہلی کا ایک دوسرے کے انٹرویو کی جھلک سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

گوتم گمبھیر اسوقت بھارتی ٹیم کے ہیڈکوچ ہیں جبکہ ویرات کوہلی بطور پلئیر اسکواڈ کا حصہ ہیں، بورڈ نے دونوں کے درمیان ماضی کے تلخ رشتوں کو دیکھتے ہوئے اس ساتھ بٹھانے کا فیصلہ کیا جس کی خوب تعریف ہورہی ہے۔

مزید پڑھیں: کوہلی اور گمبھیر کے درمیان تلخ کلامی نوین الحق کی وجہ سے ہوئی، بھارتی میڈیا

گوتم گمبھیراور کوہلی کے تعلقات کبھی خوشگوار نہیں رہے اور انڈین پریمئیر لیگ (آئی پی ایل) کے دوران ایک میچ میں دونوں کرکٹرز ایک دوسرے کیساتھ تلخ جملوں کا تبادلہ ہوا بعدازاں فیلڈ پر ایک دوسرے سے ہاتھ ملانے سے بھی قاصر رہے۔

مزید پڑھیں: آئی پی ایل؛ گمبھیر، نوین الحق آپے سے باہر! کوہلی سے الجھنے کی ویڈیو وائرل

اسی طرح مختلف مواقعوں کو کوہلی پر طنز کسنے کیلئے شائقین نے گمبھیر کی تعرے لگائے، گوتم حکمراں جماعت بی جے پی کا قریبی تصور کیا جاتا ہے۔

انٹرویو میں گوتم گمبھیر اور کوہلی نے کیرئیر، باہمی اختلافات اور رنجشوں پر بات کی ہے جس کا پورا انٹرویو جلد ریلیز کیا جائے گا تاہم ٹیزر نے مداحوں کو پرجوش کردیا ہے۔

The post ماضی کے حریفوں کو بورڈ نے رابطے بحال کرنے کیلئے ساتھ بٹھادیا appeared first on ایکسپریس اردو.



شکریہ ایکسپریس اردو » کھیل

ایک تبصرہ شائع کریں

جدید تر اس سے پرانی

ویب سائٹ کے بارے میں