نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے کئی نامور پلئیرز نے قومی ٹیم کے بجائے لیگ کرکٹ کو ترجیع دیتے ہوئے سینٹرل کنٹریکٹس کا ٹھکرادیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ نے ڈومیسٹک اور انٹرنیشنل کرکٹ میں شاندار کارکردگی دکھانے والے نوجوان پلئیرز آل راؤنڈر نیتھن اسمتھ اور جوش کلارکسن کو سینٹرل کنٹریکٹ دے دیا ہے جبکہ ڈیون کونوے اور فن ایلن فرنچائز کرکٹ پر توجہ دینے کیلئے کنٹریکٹس چھوڑ دیئے ہیں۔
اسی طرح کیوی ٹیم کے کپتان کین ولیمسن نے نہ صرف سینٹرل کنٹریکٹ سے انکار کیا بلکہ قومی ٹیم کی کپتانی بھی چھوڑ دی ہے۔
مزید پڑھیں: کونوے اور فن ایلن نے بھی نیوزی لینڈ کا سینٹرل کنٹریکٹ ٹھکرا دیا
نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ کی طرف سے سینٹرل کنٹریکٹ حاصل کرنے والے کھلاڑیوں کی فہرست درج ذیل ہے:
ٹام بلنڈل، مائیکل بریسویل، مارک چیپ مین، جوش کلارکسن، جیکب ڈفی، میٹ ہنری، کائل جیمیسن، ٹام لیتھم، ڈیرل مچل، ہنری نکولس، ول او رورک، اعجاز پٹیل، گلین فلپس، راچن رویندرا، مچل سینٹنر، بین سیئرز، نیتھن اسمتھ، ایش سودھی، ٹم ساؤتھی اور ول ینگ شامل ہیں۔
قبل ازیں تینوں نے کرکٹرز نے اگست میں بھی سینٹرل کنٹریکٹس نہ لینے کا اعلان کیا تھا تاہم اسکے باوجود کیوی اسکواڈ کا حصہ رہے تھے۔
The post کیوی کرکٹرز نے سینٹرل کنٹریکٹس چھوڑ کر لیگ پر نظریں جمالیں appeared first on ایکسپریس اردو.
شکریہ ایکسپریس اردو » کھیل