چیمپئینز کپ؛ بقیہ میچز کی ٹکٹوں کی فروخت شروع

چیمپئینز ون ڈے کپ کے بقیہ میچز کی ٹکٹوں کی فروخت شروع کردی گئی۔

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے چیمپئنز ون ڈے کپ کے فرسٹ کلاس اور جنرل انکلوژرز کے ٹکٹوں کی فروخت آج سے شروع کردی ہے۔

20 سے 29 ستمبر کے درمیان ہونے والے میچوں کے تمام انکلوژرز ٹکٹ آج سے آن لائن ٹکٹس پی سی بی ڈاٹ ٹی سی ایس ڈاٹ کام ڈاٹ پی کے پر آن لائن دستیاب ہیں۔

فزیکل ٹکٹس بھی آج سے ٹی سی ایس آؤٹ لیٹس پر دستیاب ہوں گے۔

مزید پڑھیں: چیمپئینز ون ڈے کپ؛ گیری کرسٹن کی مینٹورز اور کوچز سے ملاقات

فیملیز کی حوصلہ افزائی کیلئے 20 ستمبر سے 22 ستمبر تک ویک اینڈ میچوں سے لطف اندوز ہونے کیلئے جنرل انکلوژرز کے ٹکٹ 100 روپے میں دستیاب ہوں گے۔

The post چیمپئینز کپ؛ بقیہ میچز کی ٹکٹوں کی فروخت شروع appeared first on ایکسپریس اردو.



شکریہ ایکسپریس اردو » کھیل

ایک تبصرہ شائع کریں

جدید تر اس سے پرانی

ویب سائٹ کے بارے میں