پاکستان اسپورٹس بورڈ کی باکسنگ فیڈریشن کے صدر و سیکریٹری کیخلاف سخت کارروائی

پاکستان اسپورٹس بورڈ نے پاکستان باکسنگ فیڈریشن کے صدر اور سیکرٹری کے خلاف سخت کارروائی کرتے ہوئے مستقبل میں کوئی بھی ذمہ داری نہ سونپنے کا اعلان کردیا۔

پاکستان اسپورٹس بورڈ کے بورڈ آف گورنرز نے کہا ہے کہ باکسنگ فیڈریشن کے صدر اور سیکرٹری کو مستقبل میں نیشنل اسپورٹس فیڈریشنز کے ساتھ کوئی ذمہ داری نہ سونپی جائے۔

پی ایس بی بورڈ آف گورنرز نے کہا کہ باکسنگ فیڈریشن کے صدر خالد محمود اور سیکرٹری کرنل(ر)محمد ناصر اعجاز تنگ اپنے فرائض احسن انداز میں انجام دینے میں ناکام رہے۔

بورڈ آف گورنرز نے کہا کہ باکسنگ فیڈریشن کے دونوں عہدیدار باکسر ذوہیب رشید کے اٹلی میں سلپ ہونے کے واقعہ کے ذمہ دار ہیں، باکسر زوہیب رشید کے بیرون ملک غائب ہونے سے پاکستان کی نیک نامی پرساکھ بری طرح متاثر ہوئی۔

پاکستان اسپورٹس بورڈ کے بورڈ آف گورنرز نے کہا کہ پاکستان باکسنگ فیڈریشن باکسر زوہیب رشید پر مستقبل میں کسی بھی طرح کے ایونٹ میں شرکت پر تاحیات پابندی عائد کرے۔

The post پاکستان اسپورٹس بورڈ کی باکسنگ فیڈریشن کے صدر و سیکریٹری کیخلاف سخت کارروائی appeared first on ایکسپریس اردو.



شکریہ ایکسپریس اردو » کھیل

ایک تبصرہ شائع کریں

جدید تر اس سے پرانی

ویب سائٹ کے بارے میں