ہوم ٹیسٹ میچز میں مسلسل شکست؛ کامران اکمل ٹیم سے نالاں

قومی ٹیم کے سابق وکٹ کیپر بیٹر کامران اکمل نے ہوم گراؤنڈ پاکستانی ٹیم کے مسلسل ٹیسٹ میچز ہارنے پر تشویش کا اظہار کردیا۔

مقامی ٹی وی چینل پر گفتگو کرتے ہوئے سابق وکٹ کیپر بیٹر کامران اکمل نے کہا کہ ہم گزشتہ 2 سالوں سے منفی انداز میں اپنا ہوم ایڈوانٹیج ضائع کررہے ہیں جس کی وجہ سے ہم اپنے ہوم گراؤنڈز پر ٹیسٹ کرکٹ میں جیت نہیں پارہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ بنگلادیش کے خلاف تاریخی شکست نے ہمیں دکھایا ہے کہ ٹیسٹ فارمیٹ میں ہم کہاں کھڑے ہیں، پاکستانی ٹیم کا نقطہ نظر جیتنے کے بارے میں نہیں ہے، جس انداز سے کھیل رہے ہیں وہ صرف ڈرا کرسکتے ہیں۔

مزید پڑھیں: پاکستان کیخلاف تاریخی فتح؛ شانتو، میسی کی نقل کرے لگے

سابق کرکٹر نے کہا کہ ہمیں اسے درست کرنے اور جیتنے کا انداز اپنانا ہوگا ورنہ تو صرف اللہ ہی ہماری کرکٹ کو بچا سکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ قومی کرکٹرز مسلسل ریڈ بال فارمیٹ نہ کھیلنے کے بہانے پر کہا کہ میں پچھلے 7 یا 8 مہینوں سے سُن رہا ہون کہ ریڈ بال کرکٹ نہ کھیلنے کی وجہ سے مشکلات درپیش ہورہی ہیں انہیں کس نے منع کیا ہے نہ کھیلیں؟ کس نے آپ کو کہا ہے کہ لیگز پر توجہ دیں اور پریکٹس یا ریڈ بال کرکٹ نہ کھیلیں؟۔

مزید پڑھیں: بنگلادیش سے تاریخی شکست؛ پاکستانی ٹیم نے 69 سالہ تاریخ پلٹ دی

سابق کرکٹر نے سوال اٹھایا کہ بھارت نے بھی کئی عرصے سے ریڈ بال کرکٹ نہیں کھیلی تھی لیکن بنگلادیش کے خلاف اپنی سیریز سے پہلے انہوں نے دلیپ ٹرافی کا میچ شیڈول کیا اور اور ہر ایک اس فارمیٹ کو کھیل رہا ہے۔

The post ہوم ٹیسٹ میچز میں مسلسل شکست؛ کامران اکمل ٹیم سے نالاں appeared first on ایکسپریس اردو.



شکریہ ایکسپریس اردو » کھیل

ایک تبصرہ شائع کریں

جدید تر اس سے پرانی

ویب سائٹ کے بارے میں