ٹی20 ویمنز رینکنگ؛ سعدیہ اقبال ٹاپ پوزیشن پر آنیوالی پہلی پاکستانی بن گئیں

پاکستان ویمنز ٹیم کی اسپنر سعدیہ اقبال مختصر طور پر آئی سی سی پلیئر رینکنگ ٹیبل میں سرفہرست ہونے والی پاکستان کی پہلی کھلاڑی بن گئیں۔

ویمن کرکٹر سعدیہ اقبال نے انگلش کرکٹر سوفی ایکلسٹن کو پیچھے دھکیل کر ٹاپ پوزیشن پر قبضہ جمایا تاہم زیادہ دیر پوزیشن کو سنبھال نہ سکیں اور روں ہفتے کے آخر تک انہیں ٹاپ پوزیشن سے دوبارہ ایکلسٹن نے محروم کردیا۔

ایکلیسٹون فروری 2020 سے ویمنز کی ٹی20 بولرز رینکنگ میں سرفہرست ہیں تاہم گزشتہ ہفتے کے سعدیہ اقبال نے انکا تختہ الٹ دیا تھا اور پوزیشن پر قبضہ جمالیا تھا۔

مزید پڑھیں: ویمنز ٹی20 ورلڈکپ؛ ویسٹ انڈین بالر چہرے پر گیند لگنے سے زخمی

ویمنز ٹی20 ورلڈکپ کے افتتاحی میچ میں سری لنکا کے خلاف 17 رنز کے عوض 3 وکٹیں لینے کے بعد اقبال نے سب سے پہلے ایکلیسون کے ساتھ برابری کی تھی لیکن انگلش کرکٹر نے دوبارہ پوزیشن حاصل کرلی۔

مزید پڑھیں: ویمنز ٹی20 ورلڈکپ؛ ہار دیکھ کر بھارتی فیلڈر امپائرز سے الجھ پڑیں

دونوں بولرز کے درمیان محض 8 پوائنٹس کا فرق ہے، سوفی ایکلسٹن 762 اور سعدیہ اقبال 754 ریٹنگ پوائنٹس کیساتھ موجود ہیں اور ممکن ہے کہ میگا ایونٹ کے دوران سعدیہ دوبارہ ٹاپ پوزیشن حاصل کرلیں۔

مزید پڑھیں: ویمنز ٹی20 ورلڈکپ میں پاکستان کا فاتحانہ آغاز، سری لنکا کو شکست

ٹی20 فارمیٹ میں سعدیہ اقبال کا یہ سال شاندار رہا ہے انہوں نے 2024 میں سب سے زیادہ 17 میچوں میں 28 وکٹیں حاصل کررکھی ہیں۔

سابق پاکستانی کپتان ثنا میر آئی سی سی ون ڈے پلیئر ٹیبل میں سرفہرست رہنے والی واحد دوسری پاکستانی خاتون کرکٹر ہیں، جنہوں نے 2018-19 ٹاپ پوزیشن پر رہنے کا اعزاز حاصل کیا تھا۔

The post ٹی20 ویمنز رینکنگ؛ سعدیہ اقبال ٹاپ پوزیشن پر آنیوالی پہلی پاکستانی بن گئیں appeared first on ایکسپریس اردو.



شکریہ ایکسپریس اردو » کھیل

ایک تبصرہ شائع کریں

جدید تر اس سے پرانی

ویب سائٹ کے بارے میں