نوکری کے لیے بھیجی گئی درخواست 48 برس بعد واپس موصول

لندن: برطانیہ میں خاتون کو 48 برس قبل نوکری کے لیے بھیجی گئی درخواست واپس موصول ہوگئی۔

برطانوی کاؤنٹی لنکن شائر سے تعلق رکھنے والی 70 سالہ ٹِزی ہڈسن نے 48 برس قبل جنوری 1976 میں موٹر سائیکل اسٹنٹ رائڈر کی نوکری (جو کہ ان کی پسندیدہ نوکری تھی) کے لیے درخواست بھیجی تھی جو کبھی اپنی منزل تک نہیں پہنچ سکی۔

ڈاک خانے کی جانب سے بتایا گیا کہ یہ درخواست پوسٹ آفس کی ایک دراز میں رہ جانے کی وجہ سے مطلوبہ پتے تک نہ پہنچ سکی۔

درخواست کے ڈاک خانے میں کھو جانے کے باوجود خاتون کے پُر خطر کیریئر کو کوئی آنچ نہیں آئی اور انہیں ایک ایسی نوکری مل گئی جس کی بدولت انہوں نے پوری دنیا گھوم لی۔

درخواست کی واپسی پر حیرت کا اظہار کرتے ہوئے ٹِزی ہڈسن کا کہنا تھا کہ انہیں ہمیشہ تشویش ہوتی تھی کہ وہاں سے جواب کیوں نہیں آیا۔ اب علم ہوگیا کہ جواب کیوں نہیں آیا۔

خط کے اوپر ہاتھ سے ایک عبارت درج تھی ’لیٹ ڈیلیوری بائے اسٹینز پوسٹ آفس۔ دراز میں پیچھے کی طرف پائی گئی۔ صرف 50 برس کے قرب تاخیر سے‘۔

ٹِزی ہڈسن کا کہنا تھا کہ انہیں نہیں معلوم کہ انہیں یہ خط کس نے واپس لوٹایا یا ان کا پتہ کیسے معلوم ہوا۔

انہوں نے بتایا کہ انہیں وہ وقت یاد ہے جب وہ لندن میں اپنے فلیٹ میں بیٹھی یہ درخواسٹ ٹائپ کر رہی تھیں۔

The post نوکری کے لیے بھیجی گئی درخواست 48 برس بعد واپس موصول appeared first on ایکسپریس اردو.



شکریہ ایکسپریس اردو » دلچسپ و عجیب

ایک تبصرہ شائع کریں

جدید تر اس سے پرانی

ویب سائٹ کے بارے میں