بابر کوہلی موازنہ کرنیوالے ایشون اگلے ہی روز گولڈن ڈک پر آؤٹ

پاکستانی اسٹار بابراعظم اور ویرات کوہلی کے درمیان موازنہ کو بیوقوفی قرار دینے والے بھارتی اسپنر اگلے ہی روز گولڈن ڈک پر پویلین لوٹ گئے۔

بنگلورو کرکٹ اسٹیڈیم میں نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز کے پہلے ٹیسٹ میں بھارتی بیٹنگ لائن ریت کی دیوار ثابت ہوئی محض 40 کے مجموعی اسکور پر 9 کھلاڑی پویلین لوٹ گئے جبکہ 5 کھلاڑی صفر پر آؤٹ ہوئے۔

گزشتہ روز یوٹیوب چینل پر گفتگو کرتے ہوئے بھارتی اسپنر روی چندران ایشون نے قومی ٹیم کے سابق کپتان بابراعظم کے مداحوں کو مشورہ دیا تھا کہ دونوں بیٹرز کا ایک ہی سانس میں ذکر نہیں کرنا چاہیے۔

مزید پڑھیں: بھارتی کرکٹر بابراعظم کا ویرات کوہلی سے موازنہ کرنے پر ناخوش

انکا کہنا تھا کہ بابراعظم کو بہترین کھلاڑی کے طور پر درجہ دیتا ہوں لیکن ویرات کوہلی کا اسٹیٹس بلکل الگ ہے۔

اس گفتگو کو 24 گھنٹے بھی نہیں گزرے تھے کہ بھارتی اسپنر روی چندران ایشون کی بھارتی ٹیم ہوم گراؤنڈ پر رسوا ہوگئی، خود ایشون گولڈن ڈک کا شکار ہوئے، انکے علاوہ دیگر 4 بلےباز بھی صفر پر پویلین لوٹے۔

مزید پڑھیں: بابراعظم بھی کامران غلام کی تعریف کیے بغیر نہ رہ سکے

سوشل میڈیا سائٹس پر ایشون کے بابراعظم سے متعلق کمنٹس پر قومی کرکٹر کے مداح انہیں آڑے ہاتھوں لے رہے ہیں اور تنقید کا نشانہ بنارہے ہیں۔

The post بابر کوہلی موازنہ کرنیوالے ایشون اگلے ہی روز گولڈن ڈک پر آؤٹ appeared first on ایکسپریس اردو.



شکریہ ایکسپریس اردو » کھیل

ایک تبصرہ شائع کریں

جدید تر اس سے پرانی

ویب سائٹ کے بارے میں