بنگلادیشی کرکٹر مہدی حسن میراز نے سابق بھارتی کپتان ویرات کوہلی اور روہت شرما کو اپنی کمپنی کا بیٹ تحفے میں دیدیا۔
سماجی رابطے کی سائٹ ایکس (ٹوئٹر) پر مہدی حسن کی ویرات کوہلی کو اپنی کمپنی کا بیٹ تحفہ دینے کی ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں اسٹار کرکٹر نے بھی بنگالی زبان میں جواب دیا جس کو مداحوں نے خوب سراہا۔
اس موقع پر کوہلی نے مہدی حسن کو مبارکباد دی اور کرکٹرز کیلئے بہترین بیٹ بنانے کا مشورہ بھی دیا۔
مزید پڑھیں: بنگلادیشی کرکٹر نے انعامی رقم رکشہ ڈرائیور کے اہلخانہ کو عطیہ کردی
دوسری جانب بنگلادیشی کرکٹر نے اپنی کمپنی بیٹ بھارت کو ٹی20 ورلڈکپ جتوانے والے کپتان روہت شرما کو بطور تحفہ پیش کیا اور جس پر بھارتی کرکٹر نے انکا شکریہ ادا کیا۔
مزید پڑھیں: ویرات کوہلی کا شکیب الحسن کو ممکنہ آخری ٹیسٹ پر تحفہ پیش کردیا
انہوں نے کہا کہ بنگلادیشی کرکٹر پر فخر ہے کہ انہوں نے اپنی بیٹ کمپنی کھولی، میری نیک خواہشات آپکے ساتھ ہیں۔
دونوں بھارتی کرکٹرز کی جانب سے بنگلادیشی اسٹار کی حوصلہ افزائی پر سوشل میڈیا پر انہیں خوب سراہا جارہا ہے۔
The post کوہلی، روہت نے بنگلادیشی کرکٹر کی حوصلہ افزائی کرکے مداحوں کے دل جیت لیے appeared first on ایکسپریس اردو.
شکریہ ایکسپریس اردو » کھیل