شکست پر میڈل تقسیم! بھارتی فینز کپتان، کھلاڑی اور مینجمنٹ پر بھڑک اُٹھے

ویمنز ٹی20 ورلڈکپ کے دوران نیوزی لینڈ کے ہاتھوں بدترین شکست پر ڈریسنگ روم میڈل تقسیم پر ہندوستانی کپتان، کھلاڑی اور مینجمنٹ تنقید کی زد میں آگئی۔

گزشتہ روز دبئی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے نیوزی لینڈ نے بھارت کو یکطرفہ مقابلے کے بعد 58 رنز سے شکست دیکر فاتحانہ آغاز کیا، میچ کے بھارتی فیلڈرز کی جانب سے کئی کیچز ڈراپ کیے گئے جبکہ ناقص فیلڈنگ کا مظاہرہ دیکھنے کو ملا۔

ناقص پرفارمنس اور فلاپ بیٹنگ شو کے بعد ڈریسنگ روم میں کھلاڑیوں کا مورال بلند کرنے کیلئے اچھی فیلڈنگ پر جمائمہ روڈریگس کو میڈل سے نوازا گیا جس پر مداح چراغ پَا ہوگئے اور ٹیم پر تنقید کے نشتر چلادیے۔

مزید پڑھیں: ویمنز ٹی20 ورلڈکپ؛ ہار دیکھ کر بھارتی فیلڈر امپائرز سے الجھ پڑی

کپتان ہرمن پریت کور کی جانب سے جمائمہ کو میڈل دیا گیا تھا جس کی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر جاری کی گئی تاہم فینز نے سوال اٹھایا کہ ناقص کارکردگی ایوارڈ سے کیوں نوازا جارہا ہے۔

مزید پڑھیں: ویمنز ٹی20 ورلڈکپ؛ پاک بھارت ٹیمیں کل مدمقابل آئیں گی

کیویز کے ہاتھوں بڑے مارجن سے شکست کے بعد گروپ اے میں بھارتی ٹیم آخری پوزیشن پر موجود ہے جبکہ انہیں سیمی فائنل تک رسائی کیلئے بقیہ تمام میچز میں کامیابی سمیٹنا ہوگی۔

مزید پڑھیں: 10 سال بعد ٹی20 ورلڈکپ میں بنگلادیش کی پہلی فتح، کپتان سجدہ ریز ہوگئیں

دوسری جانب بھارتی ٹیم کل روایتی حریف پاکستان کے مدمقابل آئے گی جہاں پاکستان نے ایونٹ کے پہلے میچ میں فتح سمیٹ کر اپنی پوزیشن مستحکم کرلی ہے جبکہ بھارت پر بھی پریشر بڑھا دیا ہے۔

The post شکست پر میڈل تقسیم! بھارتی فینز کپتان، کھلاڑی اور مینجمنٹ پر بھڑک اُٹھے appeared first on ایکسپریس اردو.



شکریہ ایکسپریس اردو » کھیل

ایک تبصرہ شائع کریں

جدید تر اس سے پرانی

ویب سائٹ کے بارے میں