مڈل آرڈر بیٹر و سابق کپتان جو روٹ انگلینڈ کیلئے ٹیسٹ فارمیٹ میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے بیٹر بن گئے۔
ملتان ٹیسٹ میچ کی پہلی اننگز میں تیسرے روز انگلش کرکٹر جو روٹ نے 73 رنز بناکر 12 ہزار 473 رنز بناکر الیسٹر کک کو پیچھے چھورٹے ہوئے انگلینڈ کیلئے سب سے زیادہ ٹیسٹ فارمیٹ میں رنز بنانے کا اعزاز اپنے نام کیا۔
اس سے قبل یہ اعزاز سابق انگلش کپتان کے نام تھا جنہوں نے انگلینڈ کیلئے 12 ہزار 472 رنز بنائے تھے۔
مزید پڑھیں: ملتان ٹیسٹ؛ جو روٹ نے نامور کھلاڑیوں کی فہرست میں اپنا نام درج کروالیا
دوسری جانب جو روٹ 12 ہزار سے زائد رنز مکمل کرنے کے بعد ٹیسٹ کرکٹ میں سب زیادہ رنز کرنے والے دنیائے کرکٹ کے بلےبازوں میں پانچویں نمبر پر آگئے ہیں۔
مزید پڑھیں: ملتان ٹیسٹ؛ انگلینڈ کی پاکستان کیخلاف پوزیشن مستحکم
اس فہرست میں سچن ٹنڈولکر 15 ہزار 921 رنز کیساتھ پہلے، رکی پونٹنگ 13 ہزار 378 رنز کیساتھ دوسرے، جیک کیلس 13 ہزار 289 رنز کیساتھ تیسرے جبکہ راہول ڈریوڈ 13 ہزار 288 رنز کے ہمراہ چوتھے نمبر پر موجود ہیں۔
اس سے قبل ملتان ٹیسٹ میچ کے دوران ہی جو روٹ نے ایک کیلنڈر سال میں 5 مرتبہ 1000 ٹیسٹ رنز بنانے والے ساتویں کرکٹر اعزاز بھی اپنے نام کیا تھا۔
The post ملتان ٹیسٹ؛ جو روٹ انگلینڈ کیلئے ٹیسٹ میں سب زیادہ رنز بنانے والے بیٹر بن گئے appeared first on ایکسپریس اردو.
شکریہ ایکسپریس اردو » کھیل