MrJazsohanisharma

سیوریج کے گارے سے گاڑیاں چلانے کا طریقہ دریافت

سائنس

 نانینگ یونیورسٹی سنگاپور کے سائنس دانوں نے سیوریج کے گارے سے گاڑیاں چلاتی ہائیڈروجن گیس اور جانوروں کے لیے پروٹین سے بھرپور چارا بنانے کا انقلابی سائنسی طریق عمل دریافت کر لیا۔  یاد رہے کراچی و لاہور سمیت دنیا بھر کے شہر وقصبے ہر سال ’’10 کروڑ ٹن‘‘یہ گارا پیدا کرتے ہیں، یہ سیوریج کی نالیاں بند کرتا اور ضائع جاتا ہے۔  نئے طریقے میں پہلے مخصوص کیمیکل گارے میں ملا کر دھاتیں الگ کی جاتی ہیں پھر الیکٹرولائسیز عمل سے گارا فیٹی تیزابوں میں بدلتا ہے جبکہ پانی ہائیڈروجن اور آکسیجن میں تقسیم ہوتا ہے، ہائیڈروجن بطور ایندھن استعمال ہو گی۔  آخر میں جراثیم  گارے کے فیٹی تیزابوں کو پروٹین میں بدل کر اسے جانوروں کا بہترین چارا بنا دیتے ہیں، سنگاپور کے علاوہ سبھی شہر اس طریقے سے گارے جیسی بظاہر فضول شے کو کارآمد بنا سکتے ہیں۔

ویب سائٹ کے بارے میں

ایک تبصرہ شائع کریں

جدید تر اس سے پرانی