MrJazsohanisharma

ناسا کا خلا میں انسانی فضلات کو ری سائیکل کرنے کا منصوبہ

امریکی خلائی ایجنسی ناسا کسی بھی ایسے شخص کو 30 لاکھ ڈالرز کی پیشکش کر رہی ہے جو ایک غیر معمولی مسئلے کو حل کرنے کے لیے بہترین تجویز دے گا اور وہ ہے، خلا میں انسانی کو کیسے ری سائیکل کیا جائے۔ ناسا کا ’لونا ری سائیکل‘ چیلنج عوام سے مطالبہ کرتا ہے کہ وہ چاند پر اور لمبی دوری کی خلائی پروازوں کے دوران خلابازوں کے فضلے، پیشاب اور قے کو ری سائیکل کرنے کے تکنیکی ذرائع تجویز کریں۔ اِس وقت اپالو مشن کے خلابازوں کے چاند پر انسانی فضلے کے 96 تھیلے ہیں جو انہوں نے چاند پر چھوڑے تھے اور لونا ریسائیکل چیلنج کا مقصد خلا میں بدبودار فضلات میں اضافے کو روکنا ہے۔ منتخب ٹیکنالوجی کو مستقبل کے خلائی مشنوں پر استعمال کیا جائے گا، بشمول چاند پر بھی۔ ناسا نے اپنی ویب سائٹ پر کہا کہ پائیدار خلائی تحقیق کے لیے پرعزم ہیں۔ ہم اس بات پر غور کررہے ہیں کس طرح ٹھوس فضلہ کو کم سے کم کیا جا سکتا ہے، ساتھ ہی خلائی ماحول میں فضلہ کو کیسے ری سائیکل یا پراسیس کیا جا سکتا ہے؟۔

ایک تبصرہ شائع کریں

جدید تر اس سے پرانی

ویب سائٹ کے بارے میں