انڈین پریمئیر لیگ (آئی پی ایل) میں کولکتہ نائٹ رائیڈرز کے اوپنر سنیل نارائن کی جانب سے پنجاب کنگز کیخلاف میچ میں غیر قانونی بلا استعمال کیے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔ بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق کولکتہ نائٹ رائیڈرز کے آل راؤنڈر سنیل نارائن کو پنجاب کنگز کے خلاف میچ کے دوران ایک شرمناک لمحے کا سامنا کرنا پڑا، جب ان کا بلے کی پیمائش کا ٹیسٹ فیل ہوگیا، واقعہ کی ویڈیو سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر بھی وائرل ہوگئی۔ آئی پی ایل گورننگ کونسل نے کھلاڑیوں کو ناجائز فائدہ اٹھانے سے روکنے کیلئے میچ کے دوران بلے چیک کرنے کا نیا اصول متعارف کروایا ہے، جسکا پہلا شکار سنیل نارائن بنے۔ مزید پڑھیں: آئی پی ایل؛ بلےبازوں کی دھوکے بازی کے باعث انوکھا قانون متعارف پنجاب کنگز کیخلاف نارائن جب بیٹنگ کیلئے میدان میں اترنے لگے تو ریزرو امپائر نے انکے بلے کی پیمائش کی، جو آئی سی سی قوانین کیخلاف تھا، ان کا بلا قانونی حد (4.25 انچ چوڑائی، 2.64 انچ گہرائی) سے زیادہ موٹا پایا گیا، جس کے بعد امہائرز نے انہیں فوری طور پر بیٹ تبدیل کرنے کو کہا۔ مزید پڑھیں: دھناشری سے طلاق؛ مہوش سے دوستی! چہل کو آسمان پر پہنچا گئی، مگر کیسے؟ نارائن کے بلے چیک کا ایک ویڈیو کلپ سوشل میڈیا پر وائرل ہورہا ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ نارائن امپائر سے بات چیت کررہے ہیں جبکہ امپائر انہیں بیٹ کے استعمال سے صاف منع کررہے ہیں۔ مزید پڑھیں: لاس اینجلس اولمپکس؛ کرکٹ کے مقابلے کِس میدان پر ہوں گے؟ نام سامنے آگیا واقعہ نے نیا تنازع کھڑا کردیا ہے کہ نارائن نے اس سے قبل ہی متنازع بیٹ کا استعمال کیا تھا یا نہیں، ادھر فی الحال کرکٹر پر کوئی جرمانہ عائد نہیں کیا گیا ہے۔
شکریہ Sports News in Urdu - کھیل - ایکسپریس اردو
شکریہ Sports News in Urdu - کھیل - ایکسپریس اردو