ٹیکنالوجی کمپنی سام سنگ کے گلیکسی اے 56 کی ٹاپ پوزیشن پر حکمرانی برقرار ہے۔ گزشتہ ہفتے کے مقبول ترین اسمارٹ فونز کی جاری ہونے والی تازہ ترین فہرست میں متعدد نئی انٹریاں شامل ہوئی ہیں۔ مقبولیت کے اعتبار سے کونسا اسمارٹ فون کس نمبر پر رہا اس کی تفصیلات درج ذیل فہرست میں موجودہے: فہرست کے مطابق سام سنگ گلیکسی اے 56 کی پہلی پوزیشن برقرار ہے جبکہ دوسرے نمبر پر ون پلس 13 ایس 5 جی موجود ہے۔ سام سنگ گلیکسی ایس 25 الٹرا تیسرے، سام سنگ گلیکسی ایس 25 ایج چوتھے، آنر 400 پرو فائیو جی پانچویں، شیاؤمی پوکو ایکس 7 پرو چھٹے اور انفینکس جی ٹی 30 پرو ساتویں نمبرپر موجود ہیں۔ ویوو آئی کیو او او نیو 10 فائیو جی آٹھویں، ایپل آئی فون 16 پرو میکس نویں اور 10 ویں نمبر پر شیاؤمی ریڈمی ٹربو 4 پرو (نئی انٹری) موجود ہیں۔
Tags:
سائنس وٹیکنالوجی