MrJazsohanisharma

قومی ہاکی ٹیم نیشنز کپ میں شرکت کیلئے ملائیشیا پہنچ گئی

سائنس

قومی ہاکی ٹیم نیشنز کپ 2025 میں شرکت کیلئے ملائیشیا پہنچ گئی۔ پاکستان ہاکی ٹیم ملائیشیا کے شہر کوالالمپور میں ایف آئی ایچ نیشنز کپ ٹورنامنٹ میں حصہ لے گی۔ ایف آئی ایچ نیشنز کپ کا آغاز 15 سے 21 جون تک کھیلا جائے گا، قومی ٹیم ایونٹ میں اپنا پہلا میچ ملائیشا، 16 کو جاپان اور 18 جون کو نیوزی لینڈ سےکھیلےگی۔ مزید پڑھیں: نیشنز کپ؛ ہاکی ٹیم کی سلیکشن کا ذمہ ہیڈکوچ کے سپرد سیمی فائنلز 20 جون کو کھیلے جائیں گے بعدازاں فائنل 21 جون کو منعقد ہوگا جبکہ ایونٹ کی فاتح ٹیم ایف آئی ایچ پرو لیگ کھیلنے کی حقدار بنے گی۔ پاکستان کے ساتھ جاپان، ملائیشیا اور نیوزی لینڈ پول بی میں شامل ہیں جبکہ فرانس، کوریا، ویلزاور جنوبی افریقہ پول اے کا حصہ ہوں گے۔

شکریہ Sports News in Urdu - کھیل - ایکسپریس اردو

ویب سائٹ کے بارے میں

ایک تبصرہ شائع کریں

جدید تر اس سے پرانی