ٹیکنالوجی کمپنی ایپل اپنی ڈیوائسز کے لیے آئندہ چند روز میں بڑی سافٹ ویئر اپ ڈیٹ اور متعدد نئے فیچرز متعارف کرانے جا رہی ہے۔ تاہم، آئی فون کے تین ایسے مشہور ماڈلز ہیں جو یہ اپ ڈیٹس حاصل نہیں کر سکیں گے۔ مبینہ طور پر ’آئی او ایس 26‘ سب سے پہلی سافٹ ویئر اپ ڈیٹ ہوگی جو سال سے شناخت (یعنی 2026، اس سے قبل آئی او ایس کو 16، 17 کے طور پر لیبل کیا جاتا تھا) کی جائے گی۔ ویب سائٹ میک رومرز کے مطابق یہ اپ ڈیٹ آئی فون 11 اور اس کے بعد کی ڈیوائس کے لیے کارگر ہوگی۔ اگر یہ بات درست ہے تو ئی آئی فون ایکس ایس، ایکس ایس میکس اور آئی فون ایکس آر کے لیے سافٹ ویئر سپورٹ کا اختتام ہوگا۔ ان تینوں ڈیوائسز میں سیکیورٹی اپ ڈیٹس تو جاری رہیں گی لیکن ان کے صارفین نئے فیچرز کو استعمال نہیں کر سکیں گے۔ میک رومر کے مطابق آئی او ایس 26 درج ذیل ڈیوائس میں دستیاب ہوگا: iPhone 16e iPhone 16 iPhone 16 Plus iPhone 16 Pro iPhone 16 Pro Max iPhone 15 iPhone 15 Plus iPhone 15 Pro iPhone 15 Pro Max iPhone 14 iPhone 14 Plus iPhone 14 Pro iPhone 14 Pro Max iPhone 13 iPhone 13 mini iPhone 13 Pro iPhone 13 Pro Max iPhone 12 iPhone 12 mini iPhone 12 Pro iPhone 12 Pro Max iPhone 11 iPhone 11 Pro iPhone 11 Pro Max iPhone SE (2nd generation or later) واضح رہے نیا آئی فون 17 جو کہ رواں برس کے دوسرے حصے میں متعارف کرایا جائے گا، اس میں بھی آئی او ایس 26 ہوگا۔
Tags:
سائنس وٹیکنالوجی