MrJazsohanisharma

دنیا کی قدیم ترین چٹان کہاں ہے؟

سائنس

دنیا کی قدیم ترین چٹان کینیڈا میں موجود ہے جسے Acasta Gneiss کہا جاتا ہے۔ یہ چھوٹی چٹان شمال مغربی کینیڈا میں دریائے اکاسٹا کے قریب پائی جاتی ہے جسکی عمر تقریباً 4.03 ارب سال ہے۔ ماہرین نے اس کی تشخیص یورینیم اور سیسے پر مبنی ریڈیو میٹرک ڈیٹنگ کے طریقہ کار سے کی۔ اس چٹان کی قسم Gneiss ہے۔ اس کے نمونے دنیا کے مختلف جیولوجیکل میوزیمز، مثلاً امریکا میں اسمتھسونیئن انسٹی ٹیوٹ اور کینیڈا میں رویل اونٹاریو میوزیم میں رکھے گئے ہیں۔ اس چٹان کی خاصیت یہ ہے کہ یہ زمین کی پہلی سطحی چٹانوں میں سے ہے جو اس وقت وجود میں آئی جب زمین ابھی گرم اور جوان تھی۔ یہ چٹان یہ اشارہ دیتی ہے کہ زمین کا کرسٹ 4 ارب سال سے پہلے ہی بننا شروع ہو چکا تھا۔ Acasta Gneiss کینیڈا کے شمال مغربی حصے میں گریٹ بیئر جھیل کے قریب واقع ہے۔ وہاں تک رسائی صرف مخصوص ماہرینِ ارضیات کو تحقیق کی غرض سے دی جاتی ہے۔

ویب سائٹ کے بارے میں

ایک تبصرہ شائع کریں

جدید تر اس سے پرانی