جنوبی افریقہ ویمنز کرکٹ ٹیم کا دورہ پاکستان اور آئی سی سی ویمنز کرکٹ ورلڈکپ لیے قومی ویمنز ٹیم کی تیاریاں جاری ہیں۔ تفصیلات کے مطابق قومی ویمنز کرکٹ ٹیم کا ایل سی سی اے گراؤنڈ میں تربیتی کیمپ شروع ہوگیا۔ 📸 Pakistan's training camp ahead of the South Africa ODI series and ICC Women's World Cup 2025 gets underway in Lahore#BackOurGirls | #PAKWvSAW pic.twitter.com/GexQNAfj4c — Pakistan Cricket (@TheRealPCB) August 29, 2025 قومی ویمنز کرکٹ ٹیم کا تربیتی کیمپ 11 ستمبر تک جاری رہے گا۔ تربیتی کیمپ کے روزانہ دو سیشن ہوں گے۔ پہلا ٹریننگ سیشن صبح 10 بجے سے دوپہر ساڑھے بارہ بجے تک اور دوسرا سیشن سہ پہر چار بجے سے شام ساڑھے چھ بجے تک ہوگا۔
شکریہ Sports News in Urdu - کھیل - ایکسپریس اردو
شکریہ Sports News in Urdu - کھیل - ایکسپریس اردو