ویسٹ انگلینڈ اور اوکسفیم یونیورسٹی کی ایک مشترکہ تحقیق کی بدولت ایک جدید ٹوائلٹ / یُورینل (urinal) نظام تیار کیا گیا ہے جو پیشاب میں موجود مادّوں سے بجلی پیدا کرسکتا ہے۔ اس پراجیکٹ کا نام ہے “Pee Power” رکھا گیا ہے۔ یہ تحقیق برسٹل بائیوانرجی سینٹر کے تحت ہو رہی ہے جس کی قیادت پروفیسر لوانس لیروپولوس کر رہے ہیں۔ اس پراجیکٹ کا مقصد بڑے پیمانے پر پانی اور بجلی کی سہولیات نہ ہونے والی جگہوں پر خاص طور پر ریفیوجی کیمپز اور دور دراز دیہی علاقے اور ٹوائلٹ بلاکس میں روشنی اور چھوٹے برقی آلات کو فعال کرنا ہے۔ یہ نظام مائیکروبیئل فیول سیلز پر مبنی ہے۔ اس نظام میں پہلے پیشاب کو ایک یورینل / ٹوائلٹ یونٹ میں اکٹھا کیا جاتا ہے۔ پھر اس پیشاب کو MFCs میں ڈالا جاتا ہے، جہاں مخصوص بیکٹیریا پیشاب میں موجود نامیاتی مادّے کھاتے ہیں۔ بیکٹیریا کی میٹابولزم کی وجہ سے کیمیکل ردعمل ہوتا ہے جس سے الیکٹرانز اور پروٹونس پیدا ہوتے ہیں۔ الیکٹرانز ایک بیرونی سرکٹ کے ذریعے بہتے ہیں اور یوں بجلی پیدا ہوتی ہے۔
Tags:
سائنس وٹیکنالوجی