جنوبی افریقہ کرکٹ بورڈ کا دو رکنی جائزہ وفد لاہور پہنچ گیا

جنوبی افریقہ کرکٹ بورڈ کا دو رکنی جائزہ وفد لاہور پہنچ گیا ہے۔  تفصیلات کے مطابق وفد پی سی بی حکام سے ملاقات کرنے کے ساتھ قانون نافذ کرنے والے اداروں کے سربراہان سے بھی ملاقات کرے گا۔ جنوبی افریقی وفد کو لاہور سیف سٹی کا بھی دورہ کرایا جائے گا۔ ویمنز اور مینز کرکٹ ٹیموں کے انتظامات اور دوسرے لاجسٹک معاملات پر وفد کو بریفنگ دی جائے گی۔ پہلے مرحلےمیں جنوبی افریقہ کی ویمنز کرکٹ ٹیم بارہ ستمبر کو لاہور پہنچ رہی ہے۔ اس کے بعد مینز ٹیسٹ ٹیم نے پاکستان کا دورہ کرنا ہے۔ ذرائع کےمطابق لاہور کے بعد وفد کو فیصل آباد اور اسلام آباد میں بھی بریفنگ دی جائے گی۔ بعد ازاں جائزہ وفد اپنی رپورٹ جنوبی افریقہ کرکٹ بورڈ کو جمع کروائے گا۔ خیال رہے کہ جنوبی افریقہ کی مینز کرکٹ ٹیم نے اکتوبر نومبر میں پاکستان کا دورہ کرنا ہے۔

شکریہ Sports News in Urdu - کھیل - ایکسپریس اردو

ایک تبصرہ شائع کریں

جدید تر اس سے پرانی

ویب سائٹ کے بارے میں