ایپل کا آئی فون ایئر کس خصوصیت کا حامل ہے؟

ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے آئی فون 17 کے ساتھ کمپنی کی جانب سے بنایا گیا اب تک کا سب سے مہین آئی فون بھی متعارف کرا دیا۔ آئی فون ایئر کے نام جانی جانے والی یہ ڈیوائس صرف ایپل کی مہین ڈیوائس ہی نہیں بلکہ اس میں بہتر ڈسپلے اور مضبوط ڈیزائن جیسی خصوصیات شامل ہیں۔ یہ ڈیوائس صرف 5.6 ملی میٹر چوڑی ہے اور اس سبب اس میں گزشتہ ڈیوائسز کے برعکس کیمرا کے لیے جگہ نہیں ہے۔ واضح رہے ایپل نے کیلیفورنیا میں منگل کے روز منعقد ہونے والی لانچنگ تقریب میں اپنی فلیگ شپ ڈیوائس آئی فون 17 سمیت متعدد نئے پراڈکٹس متعارف کرائیں۔ کمپنی کے مطابق بیس ماڈل آئی فون 17 میں ایک روشن اور اسکریچز کی زیادہ مزاحمت کرنے والی اسکرین ہوگی۔ اس کے علاوہ ڈیوائس میں ایک نئی A19 پروسیسر چپ ہوگی، جو تھری نینو میٹر (3nm) چپ میکنگ ٹیکنالوجی کے ساتھ بنائی جائے گی اور اس میں ڈیوائس پر مصنوعی ذہانت کے فیچرز کے لیے بہتر صلاحیتیں ہیں۔ کمپنی نے ایونٹ میں اپنے ایئر پوڈز پرو وائرلیس ہیڈ فونز اور تازہ ترین اسمارٹ واچ میں بلڈ پریشر مانیٹر بھی متعارف کرایا ہے۔

ایک تبصرہ شائع کریں

جدید تر اس سے پرانی

ویب سائٹ کے بارے میں