جنگلات میں آتشزدگی امریکیوں کےلیے نیا خطرہ قرار

ایک نئی تحقیق میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ جنگلات کی آتشزدگی امریکا میں ہر سال 41 ہزار سے زائد اموات کا سبب بنتی ہے۔ محققین نے خبردار کیا ہے کہ 2050 تک آتشزدگی کے سبب ہونے والا دھواں امریکیوں کے لیے موت کی سب سے بڑی وجہ بن سکتا ہے۔ جرنل نیچر کے مطابق اس صدی کے وسط تک دھویں کے سبب ہر سال 26500 سے 30000 تک امریکیوں کی اموات تک کا اضافہ ہو سکتا ہے۔ جو کہ اس کو شدید گرمی، فصلوں کے خراب ہونے یا توانائی کے مہنگے ہونے سے زیادہ خطرناک ہے۔ تحقیق کے مصنف مارشل برک کے مطابق جنگلات کی آتشزدگی کا دھواں جتنا سمجھا جاتا ہے سحت کے لیے اس سے زیادہ بڑا خطرہ ہے۔ ماہرین نے خبردار کیا کہ دھویں میں موجود باریک ذرات پھیپھڑوں کی گہرائی تک اور خون میں داخل ہو سکتے ہیں جس سے دمے، پھیپھڑوں کے کینسر، بچوں کی قبل از وقت پیدائش، اسقاط حمل اور قلبی مرض کے خطرات میں اضافہ ہو سکتا ہے۔

ایک تبصرہ شائع کریں

جدید تر اس سے پرانی

ویب سائٹ کے بارے میں