الاسکا میں دریاؤں کا رنگ نارنجی کیوں ہوتا جارہا ہے؟

امریکی ریاست الاسکا میں کچھ دریا (خاص طور پر بروکس رینج علاقے کے دریا نارنجی رنگ کے ہونے لگے ہیں اور اس کا تعلق ماحولیاتی تبدیلیاں اور پرما فروسٹ کے پگھلتے اثرات سے ہے۔ پرما فروسٹ وہ زمین ہوتی ہے جو مستقل طور پر منجمد رہتی ہے، اور جس میں کئی صدیوں یا ہزاروں سال تک معدنیات اور دیگر کیمیکلز “فریز” ہو کر محفوظ رہتے ہیں۔ ماہرین نے اس حوالے سے وارننگ دی ہے کہ یہ تبدیلیاں ماحولیاتی توازن کو بری طرح متاثر کر سکتی ہیں۔ الاسکا کا شمالی حصہ بہت سے دریا اور ندی-نہروں پر مبنی ہے جن میں پانی پہلے شفاف اور صاف ہوتا تھا۔ تاہم اب یہ نارنجی رنگ دریاؤں میں درج ذیل عمل کی وجہ سے پیدا ہو رہا ہے: 1) موسمی درجہ حرارت میں اضافہ ہونے کی وجہ سے پرما فروسٹ کی سطح یعنی وہ منجمد زمین جس کے اندر پانی، آکسیجن کم اور کیمیکلز بند رہتے تھے ، وہ پگھل رہا ہے۔ جس سے منجمد زمین میں محفوظ معدنی مواد پانی اور آکسیجن کی موجودگی میں باہر آ رہے ہیں۔ 2) پرما فروسٹ پگھلنے کے بعد پانی اور آکسیجن سلفائڈ معدنیات جیسے pyrite وغیرہ سے ملتے ہیں، تو وہ آکسائیڈ ہو کر سلفیورک ایسڈ پیدا کرتے ہیں۔ یہ ایسڈ پھر چٹانوں سے لوہا اور دوسری دھاتیں جیسے المونیم، کیڈمیم وغیرہ میں مل جاتا ہے۔ 3) ان دھاتیات کا پانی میں حل ہونا دریا کو نہ صرف رنگت دیتا ہے بلکہ پانی کا pH بھی کم کر دیتا ہے، یعنی پانی زیادہ تیزابیت اختیار کر لیتا ہے جس سے ماحولیاتی نظام پر برا اثر پڑتا ہے۔ 4) چونکہ پانی میں لوہے کے ذرات شامل ہوجاتے ہیں، پانی دھندلا ہوتا جاتا ہے، روشنی کم پہنچتی ہے ندی کے نیچے تک، جس سے پودے، کیڑے مکوڑے اور ان چھوٹے حیاتیات پر اثر پڑتا ہے جو مچھلیوں کے لیے خوراک ہیں۔

ایک تبصرہ شائع کریں

جدید تر اس سے پرانی

ویب سائٹ کے بارے میں