چھاتی کے سرطان سے آگاہی، پاکستان ٹیم پہلے ٹی ٹوئنٹی میں گلابی کٹ پہنے گی

پاکستان کرکٹ ٹیم چھاتی کے سرطان سے آگاہی مہم کے تحت جنوبی افریقا کے خلاف پہلے ٹی ٹوئنٹی میں گلابی کٹ پہنے گی۔ اقوام متحدہ کے ویژن کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے پنک ربن پاکستان کے ساتھ چھاتی کے سرطان سے آگاہی مہم میں شمولیت اختیار کرلی ہے۔ پاکستان ٹیم راولپنڈی میں پہلے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچ میں گلابی تھیم والی خصوصی کٹ پہنے گی۔ جنوبی افریقی ٹیم اور میچ آفیشلز گلابی ربن پہنیں گے۔ میچ میں استعمال ہونے والی اسٹمپس بھی گلابی رنگ کی ہوں گی۔ کمنٹیٹرز براہِ راست نشریات میں آگاہی پیغامات بھی شیئر کریں گے۔ پنک ربن اسپتال لاہور میں 28 اکتوبر کو مفت اسکریننگ اور چیک اپ فراہم کرے گا۔ پی سی بی کے سی او او سمیر احمد سید کا کہنا ہے کہ کرکٹ کے ذریعے عوامی آگاہی پھیلانا پی سی بی کی ہمیشہ سے کوشش رہی ہے۔ PCB to observe breast cancer awareness day during first T20I in Rawalpindi Details here ➡️ https://t.co/yKHADF3fkX#PAKvSA — PCB Media (@TheRealPCBMedia) October 24, 2025  

شکریہ Sports News in Urdu - کھیل - ایکسپریس اردو

ایک تبصرہ شائع کریں

جدید تر اس سے پرانی

ویب سائٹ کے بارے میں