ویمنز ورلڈکپ کی ٹیم آف دی ٹورنامنٹ کا اعلان، پاکستانی کھلاڑی بھی شامل

آئی سی سی کی جانب سے ویمنز ورلڈکپ 2025 کی ٹیم آف دی ٹورنامنٹ کا اعلان کردیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق ویمنز ورلڈکپ کے فائنل میں حصہ لینے والی چھ کھلاڑیوں کو ٹیم آف دی ٹورنامنٹ میں شامل کیا گیا ہے۔ ان چھ کھلاڑیوں میں سے تین کا تعلق بھارت اور تین کا جنوبی افریقا سے ہے۔ جبکہ آسٹریلیا کی بھی تین کھلاڑی جگہ بنانے میں کامیاب رہیں۔ پاکستان کی وکٹ کیپر سدرہ نواز کو وکٹوں کے پیچھے شاندار کارکردگی کی بنیاد پر ٹیم میں شامل کیا گیا۔ Sidra Nawaz comes up with a brilliant catch behind to dismiss India skipper Harmanpreet Kaur 🤩 Watch #INDvPAK LIVE in your region, broadcast details here ➡️ https://t.co/7wsR28PFHI#CWC25 pic.twitter.com/1XFP80wQnX — ICC (@ICC) October 5, 2025 انگلینڈ کی صوفی ایکلسٹون بھی ٹیم آف دی ٹورنامنٹ کا حصہ ہیں جبکہ ان کی ہم وطن نیٹ اسکیور کو بارہویں کھلاڑی کے طور پر شامل کیا گیا ہے۔ ٹیم آف دی ٹورنامنٹ: سمرتی مندھانا (بھارت) لورا وولوارٹ، کپتان (جنوبی افریقا) جمائما روڈریگیز (بھارت) مریزان کیپ (جنوبی افریقا) ایشلے گارڈنر (آسٹریلیا) دیپتی شرما (بھارت) اینابیل سدرلینڈ (آسٹریلیا) ناڈین ڈی کلرک (جنوبی افریقا) سدرہ نواز، وکٹ کیپر (پاکستان) الانا کنگ (آسٹریلیا) صوفی ایکلسٹون (انگلینڈ) نیٹ اسکیور برنٹ، بارہویں کھلاڑی (انگلینڈ) The #CWC25 Team of the Tournament is IN! 📥 More as three trophy-winning heroes of India named 👇https://t.co/CjrNjmudPt — ICC (@ICC) November 4, 2025  

شکریہ Sports News in Urdu - کھیل - ایکسپریس اردو

ایک تبصرہ شائع کریں

جدید تر اس سے پرانی

ویب سائٹ کے بارے میں