پاکستان کا افتتاحی پیڈل ٹور 2026 کامیابی کے ساتھ اختتام پذیر ہوگیا۔ انٹرنیشنل پیڈل فیڈریشن، پیڈل ایشیا اور پاکستان پیڈل فیڈریشن کے تحت منعقدہ مقابلوں میں پاکستان بھر سے ابھرتے ہوئے 76 نوجوانوں نے چار جونیئر کیٹیگریز انڈر 12، انڈر 14، انڈر 16 اور انڈر 18 بوائز میں شرکت کی۔ انڈر 12میں پہلی پوزیشن محمد اذان اور محمد عرش نے جبکہ دوسری پوزیشن عمر زمان اور احمد جواد نے حاصل کی۔ انڈر 14میں پہلی پوزیشن ریان فیضان اور محمد بن حارث نے جبکہ دوسری پوزیشن وقاص خان اور طارق رفیع نے حاصل کی۔ انڈر 16 میں پہلی پوزیشن معیز اللہ والا اور اشعر اللہ والا نے جبکہ دوسری پوزیشن ریان فیضان اور محمد بن حارث نے حاصل کی۔ انڈر 18میں پہلی پوزیشن اسماعیل آفتاب اور ابراہیم شیراز نے جبکہ دوسری پوزیشن معیز اور عاشر نے حاصل کی۔ اختتامی تقریب میں پاکستان پیڈل فیڈریشن کے صدر محمد متین نے آفتاب قائمخانی، ڈائریکٹر اسپورٹس کے ایم سی کے ہمراہ انعامات تقسیم کیے۔ سید ریحان الدین نے بطور مین ریفری اور قدسیہ راجہ نے بطور اسسٹنٹ ریفری خدمات انجام دیں۔ پیڈل ٹور کا اگلا ایڈیشن اگست 2026 میں کراچی میں ہی منعقد ہوگا۔
شکریہ Sports News in Urdu - کھیل - ایکسپریس اردو
شکریہ Sports News in Urdu - کھیل - ایکسپریس اردو