61ویں نیشنل چیمپئن شپ، پاکستان پولیس کی خواتین ٹیبل ٹینس ٹیم کی شاندار کامیابی

61ویں نیشنل چیمپئن شپ پشاور میں پاکستان پولیس اسپورٹس کی خواتین ٹیبل ٹینس ٹیم نے شاندار کامیابی حاصل کرلی۔ ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق پاکستان پولیس کی ٹیبل ٹینس خواتین کی ٹیم نے سیمی فائنل میں رسائی حاصل کر لی۔ ٹیبل ٹینس خواتین کی ٹیم نے کوارٹر فائنل میں پاکستان ریلویز کی ٹیم کو تین دو سے شکست دی۔ آئی جی پنجاب عبدالکریم نے پاکستان پولیس ٹیبل ٹینس خواتین کی ٹیم کو شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرنے پر شاباش دی۔ ڈائریکٹر جنرل پاکستان پولیس اسپورٹس بورڈ ایڈیشنل آئی جی عمران ارشد، چیف اسپورٹس آفیسر ڈی آئی جی اطہر اسماعیل نے بھی فاتح کھلاڑیوں کو خراج تحسین پیش کیا۔  

شکریہ Sports News in Urdu - کھیل - ایکسپریس اردو

ایک تبصرہ شائع کریں

جدید تر اس سے پرانی

ویب سائٹ کے بارے میں