پرانے آئی فون صارفین خبردار! واٹس ایپ سپورٹ جلد ختم ہونے کا امکان

اگر آپ 10 سے 11 سال پرانا آئی فون استعمال کر رہے ہیں تو یہ خبر آپ کے لیے اہم ہے، کیونکہ ایسے پرانے ماڈلز پر جلد واٹس ایپ کا استعمال ممکن نہیں رہے گا۔ ٹیکنالوجی ویب سائٹ WABetaInfo کی رپورٹ کے مطابق نومبر 2026 سے پرانے آئی فونز کے لیے واٹس ایپ سپورٹ ختم کی جا رہی ہے، جس کے بعد بعض ڈیوائسز پر یہ مقبول میسجنگ ایپ کام کرنا بند کر دے گی۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ 30 نومبر 2026 کے بعد مخصوص پرانے آئی فون ماڈلز پر واٹس ایپ استعمال نہیں کیا جا سکے گا۔ اس وقت آئی فونز پر واٹس ایپ چلانے کے لیے کم از کم iOS 15.1 یا اس کے بعد کا آپریٹنگ سسٹم ضروری ہے، تاہم مستقبل میں یہ حد بڑھا کر iOS 15.5 یا اس سے جدید ورژن تک کر دی جائے گی۔ اس تبدیلی کے بعد آئی فون 6 ایس اور اس جیسے پرانے ماڈلز استعمال کرنے والے صارفین کو واٹس ایپ چلانے کے لیے لازمی طور پر اپنے ڈیوائس کا آپریٹنگ سسٹم iOS 15.5 یا اس سے اپ ڈیٹ ورژن پر اپ گریڈ کرنا ہوگا، تاکہ وہ میسجنگ سروس سے جڑے رہ سکیں۔ رپورٹ کے مطابق اگرچہ اس وقت بھی زیادہ تر آئی فونز میں iOS 15.5 یا اس سے جدید ورژن موجود ہے، لیکن اب بھی ایک قابلِ ذکر تعداد ایسے صارفین کی ہے جو پرانے سسٹمز پر انحصار کر رہے ہیں۔ واٹس ایپ کی جانب سے مسلسل یوزر انٹرفیس اور پرائیویسی فیچرز کو اپ ڈیٹ کیا جاتا ہے، تاکہ ایپ کو جدید اینڈرائیڈ اور آئی او ایس سسٹمز کے ساتھ ہم آہنگ رکھا جا سکے۔ واضح رہے کہ اس سے قبل ایک اور رپورٹ میں بتایا گیا تھا کہ 8 ستمبر 2026 سے اینڈرائیڈ 6 سے پرانے آپریٹنگ سسٹمز پر چلنے والے اینڈرائیڈ فونز کے لیے بھی واٹس ایپ سپورٹ ختم کر دی جائے گی، جس کے بعد یہ ایپ صرف اینڈرائیڈ 6 اور اس کے بعد کے ورژنز پر ہی دستیاب ہوگی۔

ایک تبصرہ شائع کریں

جدید تر اس سے پرانی

ویب سائٹ کے بارے میں