شاہد آفریدی نئی ٹی 10 لیگ کے برانڈ ایمبیسیڈر مقرر

کرکٹ لیگز کی تعداد میں اب ایک اور لیگ کا اضافہ ہوگیا۔

شارجہ کے بعد اب قطر میں بھی 10، 10 اوورز کی کرکٹ لیگ ہو ا کرے گی، سابق کپتان شاہد آفریدی کو اس کا برانڈ ایمبیسیڈر مقرر کیا گیا ہے۔ سوشل میڈیا پر شاہد آفریدی نے اس لیگ کی  10 نمبر کی اپنی شرٹ شیئر کرتے ہوئے کہا کہ  مجھے یہ بتاکربہت خوشی ہورہی ہے کہ قطر پریمیئرلیگ کی انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے منظوری دے  دی ہے۔

شاہد آفریدی نے کہا کہ قطر میں مقابلوں سے نہ صرف یہاں کھیل کو فروغ دینے میں مدد ملے گی بلکہ قطر میں سیاحت بھی بڑھے گی۔ شاہد آفریدی نے کرکٹ لیگ کے آرگنائزر کو لیگ کی منظوری ملنے پر مبارک باد  دیتےہوئےنیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔

The post شاہد آفریدی نئی ٹی 10 لیگ کے برانڈ ایمبیسیڈر مقرر appeared first on ایکسپریس اردو.



شکریہ ایکسپریس اردو » کھیل

ایک تبصرہ شائع کریں

جدید تر اس سے پرانی

ویب سائٹ کے بارے میں