آئی سی سی ورلڈکپ کے 29ویں میچ میں بھارت نے انگلینڈ کیخلاف 13 اوورز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر 42 رنز بنالیے۔
لکھنؤ کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے میچ میں بھارتی اوپنرز ٹیم کو اچھا آغاز دینے میں ناکام رہے، اوپنر شبمن گل 9، شریاس ایر 4 جبکہ ویرات کوہلی صفر پر پویلین لوٹ گئے، کپتان روہت شرما 28 رنز بناکر کریز پر موجود ہیں۔
انگلینڈ کی جانب سے کرس ووکس نے 2 جبکہ ڈیوڈ ولی نے ایک وکٹ حاصل کی۔
قبل ازیں انگلش ٹیم کے کپتان جوز بٹلر نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا، انہوں نے کہا کہ میچ کامیابی سمیٹ کر میگا ایونٹ میں کم بیک کرنے کی کوشش کریں گے۔
اس موقع پر بھارتی ٹیم کے کپتان روہت شرما نے کہا کہ کوشش ہوگی جیت کے تسلسل کو برقرار رکھیں اور میچ میں کامیابی سمیٹ کر پوائنٹس پر لیڈ کریں۔
دونوں تیموں کے کپتانوں نے پلئینگ الیون میں کوئی تبدیلی نہیں کی ہے۔
انگلینڈ کا اسکواڈ
کپتان جوز بٹلر، جونی بیرسٹو، ڈیوڈ ملان، جو روٹ، بین اسٹوکس، مارک ووڈ، ڈیوڈ ولی، لیام لیونگسٹن، معین علی، کرس ووکس اور عادل رشید شامل ہیں۔
بھارت کا اسکواڈ
کپتان روہت شرما، شبمن گل، ویرات کوہلی، شریاس ایر، کے ایل راہول، ہاردک پانڈیا، رویندرا جڈیجا، شاردول ٹھاکر، جسپریت بمراہ، کلدیپ یادیو اور محمد سراج
The post ورلڈکپ؛ انگلینڈ کیخلاف بھارت کی 3 وکٹیں جلد گرگئی appeared first on ایکسپریس اردو.
شکریہ ایکسپریس اردو » کھیل