لاہور: ٹی20 ورلڈکپ میں پاک بھارت میچ کے دوران لگائے گئے چھکوں پر حارث رؤف نے خاموشی توڑ دی۔
سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر انکا ایک انٹرویو وائرل ہورہا ہے جس میں حارث رؤف ٹی20 ورلڈکپ کے اہم میچ میں بھارتی بلےباز ویرات کوہلی کے لگائے گئے چھکوں کے حوالے سے گفتگو کررہے ہیں۔
رؤف کا کہنا تھا کہ اگر مجھے یہ چھکے دنیش کارتک یا ہاردک پانڈیا نے لگائے ہوتے تو مجھے دکھ یا افسوس ہوتا، مجھے ویرات کوہلی نے یہ چھکے لگائے، اس کی ایک الگ کلاس ہے۔
مزید پڑھیں: کوہلی نے پاک بھارت میچ میں ‘غیر منصفانہ فائدہ’ اٹھایا، سابق کرکٹر
قومی فاسٹ بولر نے بھارتی بیٹر کی تعریف کرتے ہوئے مزید کہا کہ کوہلی نے جس طرح پورے ٹورنامنٹ میں کھیلا، اس کی کلاس دکھائی دی، سب جانتے ہیں کہ وہ جس قسم کے شاٹس کھیلنے کا اہل ہے۔
انہوں نے کہا کہ مجھے بالکل اندازہ نہیں تھا کہ کوہلی میری گیندوں پر ایسے شارٹس لگا سکتے ہیں۔
ٹی20 ورلڈکپ میں پاکستان کو بھارت کے خلاف ابتدائی میچ میں 4 وکٹوں کی شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا، اس میچ میں کوہلی نے 53 گیندوں پر 82 رنز کی جارحانہ بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے ٹیم کو فتح سے ہمکنار کروایا تھا۔
The post کوہلی کے لگائے چھکوں پر حارث رؤف نے خاموشی توڑ دی appeared first on ایکسپریس اردو.
شکریہ ایکسپریس اردو » کھیل