میسی کی فیملی کے ساتھ گروسری شاپنگ کی ویڈیو وائرل

میامی: ارجنٹائن کے فٹبال اسٹار لیونل میسی کی اپنی فیملی کے ساتھ گروسری شاپنگ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ لیونل میسی اپنی اہلیہ اور بچوں کے ہمراہ امریکی ریاست فلوریڈا کے شہر میامی میں ایک شاپنگ مارٹ میں گروسری کی خریداری کررہے ہیں، اس موقع پر مداحوں نے انکے سیلفیاں بھی بنوائیں۔

دنیا کے مشہور ترین لوگوں میں شامل 36 سالہ فٹبالر لیونل میسی نے اپنی زندگی کے 21 سال بارسلونا فٹبال کلب کو دیے تاہم 2021 میں وہاں مالی معاملات کے باعث انہیں کلب سے راہیں جدا کرنا پڑیں۔

لیونل میسی اپنے نئے کلب انٹر میامی کے ساتھ جمعہ 21 جولائی کو لیگا MX اسکواڈ کروز ازول کے خلاف لیگز کپ میں ڈیبیو کریں گے، یہ پہلا موقع ہے کہ میسی یورپ سے باہر کلب فٹبال کھیلیں گے۔

غیر ملکی نشریاتی ادارے کے مطابق لیونل میسی کو سعودی کلب الہلال سے بھی بھاری معاوضے کی پیشکش ہوئی تھی مگر میسی کا دل ایم ایل ایس کی ٹیم انٹر میامی پر آگیا۔

مبصرین کا خیال ہے کہ میسی کے انٹر میامی کو جوائن کرنے کی کئی وجوہات ہیں جیسے وہاں کا لائف اسٹائل اور بڑے برانڈز کے ساتھ کام کرنے کا موقع جو فٹبال سے کہیں آگے کی چیز ہے، اسکے علاوہ میسی پہلے سے ہی میامی میں ایک گھر کے بھی مالک ہیں۔

The post میسی کی فیملی کے ساتھ گروسری شاپنگ کی ویڈیو وائرل appeared first on ایکسپریس اردو.



شکریہ ایکسپریس اردو » کھیل

ایک تبصرہ شائع کریں

جدید تر اس سے پرانی

ویب سائٹ کے بارے میں