واشنگٹن: سنوبال نامی کوکاٹو طوطے کے ڈانس کرنے کے ویڈیو ایک جانب پوری دنیا میں مشہور ہورہی ہے اور دوسری جانب اسے دیکھ کر سائنسداں اور جانوروں کے رویوں کے ماہر بھی حیران ہیں۔
سوشل میڈیا پر مشہور ہونے والے اس طوطے کا نام ’سنوبال‘ ہے جو 1980 کی دہائی کے گانوں پر 14 مختلف انداز میں ڈانس کرتا نظر آتا ہے۔ ماہرین کے مطابق یہ پہلا غیرانسانی جانور ہے جو موسیقی پر سر ہلاتا ہے، دائیں بائیں ڈولتا ہے اور باری باری ٹانگوں سے ڈانس کی ادائیں دکھاتا ہے۔
اگرچہ یہ طوطا بہت اندازسے اپنا اظہار کرتا ہے اور لیکن سائنسدانوں کے مطابق اس کے دماغ میں ایسی صلاحیت موجود ہے جو موسیقی سننے پر اسے ردِ عمل پر مجبور کرتی ہے۔ اگرچہ طوطے آواز سن کر سیکھنے کی زبردست مہارت رکھتے ہیں۔ لیکن سنوبال جس طرح 14 انداز میں ڈانس کرتا ہے وہ ماہرین کے لیے بھی حیران کن اور ناقابلِ فہم ہیں۔ طوطے کی یہ کیفیت اس کی تخلیقی صلاحیت کو ظاہر کرتی ہے۔
دلچسپ بات یہ ہے کہ جیسے ہی میوزک بدلتا ہے طوطے کے رقص کا انداز بھی تبدیل ہوجاتا ہے جو ایک حیرت انگیز بات ہے۔ اب یہ حال ہے کہ پوری دنیا میں اس کی ویڈیو دیکھی جارہی ہے اور مقبول ہورہی ہے۔ اس کے ڈانس کے انداز اس میں سیکھنے کی لچک اور فراوانی کو ظاہر کرتے ہیں۔
The post ڈانس کے 14 مختلف انداز دکھانے والا طوطا appeared first on ایکسپریس اردو.
شکریہ ایکسپریس اردو » دلچسپ و عجیب