انٹرنیشنل ٹورنامنٹس؛ انڈر 19 پلیئرز کا کیمپ کل شروع ہوگا

کراچی: پی سی بی کے تحت  قومی انڈر19 کرکٹ اکیڈمی پیرسے لاہور کے قذافی اسٹیڈیم کی نیشنل اکیڈمی پرشروع ہورہی ہے۔

بورڈکے سینئرجنرل منیجراکیڈمیزعلی ضیا  نے نمائندہ ’’ایکسپریس‘‘ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ قومی جونیئرکیمپ میں17 کھلاڑیوں کوطلب کیا گیا ہے، ان میں جنوبی افریقہ کیخلاف اسی کی سرزمین پرایک روزہ سیریز کے تمام 7 میچز جیتنے والی پاکستان انڈر19 کرکٹ ٹیم کے 15 کھلاڑی بھی شامل ہیں، اس کے ساتھ ہی سری لنکا کے خلاف سیریز میں3-2سے فتحیاب رہنے والی قومی جونیئرسائیڈ کے 2 کھلاڑیوں فاسٹ بولر نیاز اور وکٹ کیپر بیٹسمین خیام کو بھی کیمپ میں مدعوکیاگیا ہے۔

کیمپ میں کھلاڑیوں کی کارکردگی کوبہتر بنانے کے لیے اقدامات کیے جائیں گے،نئی قومی جونیئرسلیکشن کمیٹی کے چیئرمین سابق ٹیسٹ کرکٹر سلیم جعفر اوردیگرارکان کیمپ میں کھلاڑیوں کی پرفارمنس کا بغور جائزہ لیں گے، دورئہ سری لنکا میں اچھی کارکردگی پیش کرنے والے تین کھلاڑی سلیمان شفتق، محمد جنید اور محمد طحہ ریجن کی سطح پر جاری اکیڈمیز میں تربیت حاصل کررہے ہیں، ان تینوں کو بھی کیمپ میں بلایا جائیگا۔

ایک سوال پر علی ضیا نے کہاکہ سابق ٹیسٹ کرکٹراعظم خان کی کوچنگ میں پاکستان جونیئرٹیم نے سری لنکا اورجنوبی افریقہ  کے خلاف سیریز میں فتوحات قابل فخر ہیں لیکن  قومی جونیئرسائیڈکواچھے اوپنرز درکار ہیں،مڈل آرڈر بیٹنگ لائن کو بھی مزید مستحکم کرنے کی ضرورت ہے علاوہ ازیں ہمیں بہتراسپنرز کی بھی کمی کا سامنا ہے، کیمپ میں ان کمزوریوں کو دور کرنے کے ساتھ  فیلڈنگ کے شعبے کومضبوط بنانے کے ساتھ کھلاڑیوں کی فزیکل فٹنس کو بھی بہتر بنانے کی کوشش کی جائے گی۔

انھوں نے کہا کہ دونوں بڑے انٹرنیشنل ایونٹس میں اچھی کارکردگی کے لیے بہت پر امید ہیں جبکہ یقین ہے کہ ان جونیئرکھلاڑیوں میں سے چند کرکٹرزمستقبل میں پاکستان کرکٹ ٹیم  میں اپنا مقام پیدا کرنے میں کامیاب رہیں گے،کیمپ میں طلب کیے جانے والوں میں روحیل نذیر،حیدرعلی، عباس آفریدی، اخترشاہ، عامر علی، باسط علی،  فہد منیر،  عرفان نیازی، محمد عامر، محمد حارث، محمد وسیم،  نسیم شاہ،  قاسم اکرام، صائم ایوب ، شیرازخان، نیاز اور خیام شامل ہیں۔

 

The post انٹرنیشنل ٹورنامنٹس؛ انڈر 19 پلیئرز کا کیمپ کل شروع ہوگا appeared first on ایکسپریس اردو.



شکریہ ایکسپریس اردو » کھیل

ایک تبصرہ شائع کریں

جدید تر اس سے پرانی

ویب سائٹ کے بارے میں