پی ایس ایل 5 کیلیے پلان بی بھی تیار، یو اے ای میں بکنگ کرا لی

 لاہور: پی سی بی نے پی ایس ایل 5کیلیے پلان بی بھی تیار کرلیا جب کہ احتیاطی تدبیر کے طور پر یو اے ای میں بکنگ بھی کرا لی گئی۔

پی سی بی نے پی ایس ایل 5کیلیے پلان بی بھی تیار کرلیا تاہم کسی وجہ سے تمام میچز کا پاکستان میں انعقاد ممکن نہ ہوا تو یواے ای میزبان ہوگا جب کہ احتیاطی تدبیر کے طور پر بکنگ بھی کرا لی گئی۔

 

پی سی بی کے ایم ڈی وسیم خان نے کہاکہ پی ایس ایل 5کے تمام میچز پاکستان میں ہی ہوں گے۔ لاہور، کراچی کے ساتھ ملتان اور پنڈی بھی ان مقابلوں کی میزبانی کریں گے لیکن اس کے ساتھ ہم نے بی پلان بھی تیارکررکھا ہے،اس کیلیے یواے ای میں بکنگ بھی کرالی تاکہ اگر خدانخواستہ کسی وجہ سے تمام میچز یہاں ممکن نہ ہوسکیں تو مقررہ وقت پر لیگ کو شروع کرسکیں۔

The post پی ایس ایل 5 کیلیے پلان بی بھی تیار، یو اے ای میں بکنگ کرا لی appeared first on ایکسپریس اردو.



شکریہ ایکسپریس اردو » کھیل

ایک تبصرہ شائع کریں

جدید تر اس سے پرانی

ویب سائٹ کے بارے میں