کرکٹرز ہار کر ہیرو، ہماری جیتنے پر بھی پذیرائی نہیں، اسنوکر پلیئرز کے شکوے

کراچی:  آئی بی ایس ایف عالمی کپ اسنوکرچیمپئن شپ کی فاتح پاکستان ٹیم کے کھلاڑیوں اسجد اقبال اور محمد بلال نے کہا ہے کہ ملک کیلیے بڑے سے بڑا ٹائٹل بھی جیتنے پر پذیرائی نہ ملنے پر بہت افسوس ہوتا ہے۔

اسنوکر چیمپئنز اسجد اقبال اور محمد اقبال نے شکوہ کیا ہے کہ ناقص کارکردگی پربھی کرکٹرز کوسرآنکھوں پربٹھایا جاتا ہے، ہم نے فائنل میں بھارت کی مضبوط ٹیم کو اپنے اعتماد اور جذبے سے شکست دی، کامیابی کوپاک فوج کی بے لوث قربانیوں کے نام کرتے ہیں، انھوں نے اس امر کا اظہار دوحا میں عالمی اعزاز جیتنے کے بعد ٹیم منیجر نوید کپاڈیہ کے ہمراہ واپس وطن پہنچنے پرمیڈیا سے گفتگومیں کیا۔

انھوں نے کہاکہ سرکٹ میں بہترین کارکردگی دکھائی،حسب معمول استقبال کرنے کیلیے کوئی حکومتی نمائندہ ایئرپورٹ پرموجود نہیں تھا، 2012 میں عالمی کپ جیتنے کی طرح اس مرتبہ بھی حکومت اور پی ایس بی نے فنڈزجاری نہ کیے۔

The post کرکٹرز ہار کر ہیرو، ہماری جیتنے پر بھی پذیرائی نہیں، اسنوکر پلیئرز کے شکوے appeared first on ایکسپریس اردو.



شکریہ ایکسپریس اردو » کھیل

ایک تبصرہ شائع کریں

جدید تر اس سے پرانی

ویب سائٹ کے بارے میں