کراچی: قومی کر کٹر محمد حفیظ نامور پاکستانی اداکارہ مہوش حیات کا قومی کھیل ہاکی سے لگاؤ دیکھ کر ان کے گرویدہ ہوگئے اور اداکارہ کی تعریفوں کے پل باندھ دئیے۔
گزشتہ روز اداکارہ مہوش حیات ہاکی کی بحالی کے لیے کی جانے والی کاوشوں میں اپنا حصہ ڈالنے کے لیے عبدالستار ایدھی ہاکی اسٹیڈیم پہنچیں لیکن اسٹیڈیم کو شائقین سے خالی دیکھ کر افسردہ ہوگئیں اورکہا کہ کرکٹ کی طرح قومی کھیل ہاکی کو بھی پزیرائی دینے کی ضرورت ہے۔
اس خبرکوبھی پڑھیں: مہوش حیات ہاکی کے خالی اسٹیڈیم دیکھ کر افسردہ
اس حوالے سے مہوش نے ٹوئٹر پر کہا کہ ہاکی فیڈریشن اور ہاکی پلیئرز کی سپورٹ کے لیے حکومت اوراسپانسرز کو آگے آنا ہوگا۔ مجھے یقین ہے قابل اعتماد لوگوں کی وجہ سے ہم ایک دن وہاں ضرور پہنچیں گے جہاں پہلے تھے۔
مہوش حیات کے اس ٹوئٹ کے جواب میں کرکٹر محمد حفیظ نے ہاکی سے لگاؤ اور ہاکی کی بحالی کے لیے آواز اٹھانے پر مہوش حیات کو سراہا اورکہا کہ بہترین نتائج کے لیے ہم سب کو اس کی حمایت کرنی چاہئیے۔
The post قومی کھیل سے لگاؤ؛ حفیظ بھی مہوش حیات کے گرویدہ appeared first on ایکسپریس اردو.
شکریہ ایکسپریس اردو » کھیل