فنڈزمعطل، زمبابوے نے کرکٹ سرگرمیاں بند کردیں

ہرارے: زمبابوے نے فنڈز معطل ہوتے ہی تمام کرکٹ سرگرمیاں بند کردیں، زمبابوین کرکٹ بورڈ نے ڈومیسٹک مقابلوں کے انعقاد، فیوچرڈ ٹور پروگرام پر عمل درآمد سے معذوری ظاہر کردی۔

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کی جانب سے سیاسی مداخلت پر پابندی اور فنڈز روکے جانے کے بعد زمبابوے کرکٹ بورڈ نے کھیل کی تمام سرگرمیاں ہی معطل کردی ہیں۔

زیڈ سی نے اپنے اعلامیہ میں کہاکہ وہ آنے والے سیزن میں ڈومیسٹک مقابلوں کے انعقاد، فیوچر ٹور پروگرام پر عمل کرنے اور دوسری انٹرنیشنل ذمہ داریاں نبھانے سے قاصر ہیں، ان میں بنگلہ دیش میں ستمبر میں افغانستان کی شمولیت سے شیڈول ٹوئنٹی 20 سیریز بھی شامل ہے۔

اگرچہ بنگلہ دیشی بورڈ نے واضح کیا تھا کہ اس سیریز میں شمولیت کا فیصلہ زمبابوے پر ہے،اگر وہ انکار کرتا ہے تو پھر ٹرائنگولر سیریز کو افغانستان سے باہمی سیریز میں بدل دیا جائے گا۔

آئی سی سی کی جانب سے معطلی کے بعد زمبابوے کی رواں برس شیڈول مینز اور ویمنز ٹوئنٹی 20 ورلڈ کپ کوالیفائرز میں شرکت بھی غیریقینی ہوگئی۔ زیڈ سی نے اعلامیہ میں مزید کہا کہ کھلاڑیوں اور اسٹاف کو اپنے معاوضوں کے لیے مہینوں یا پھر شاید ہمیشہ کیلیے انتظار کرنا پڑے۔

دوسری جانب فیڈریشن آف انٹرنیشنل کرکٹرز  ایسوسی ایشن (فیکا)کے ایگزیکٹیو چیئرمین ٹونی آئرش نے آئی سی سی سے مطالبہ کیاکہ وہ انسانی ہمدردی کے تحت کوئی ایسی راہ نکالیں کہ پلیئرز کے کنٹریکٹ برقرار رہیں اور انھیں تنخواہیں ملتی رہیں۔

 

The post فنڈزمعطل، زمبابوے نے کرکٹ سرگرمیاں بند کردیں appeared first on ایکسپریس اردو.



شکریہ ایکسپریس اردو » کھیل

ایک تبصرہ شائع کریں

جدید تر اس سے پرانی

ویب سائٹ کے بارے میں