ممبئی: بھارتی کپتان ویرات کوہلی ڈریسنگ روم کے ماحول کو مثالی قرار دینے لگے، انھوں نے اصرار کیاکہ تمام کھلاڑی ایک دوسرے کا ایک جیسا احترام کرتے ہیں۔
ویرات کوہلی نے کہا کہ نوجوان کھلاڑیوں سے میچ میں غلطی ہوجائے تو انھیں برابھلا نہیں کہا جاتا، جیسے میں کلدیپ یادیو سے بے تکلف ہوں ویسے ہی دھونی سے بھی ہوں، ہمارے ڈریسنگ روم کا ماحول ایسا ہے کہ کوئی بھی کسی کو کوئی بھی بات کہہ سکتا ہے۔
The post ڈریسنگ روم کا ماحول مثالی، کوئی بھی کسی کو کچھ بھی کہہ سکتا ہے، ویرات کوہلی appeared first on ایکسپریس اردو.
شکریہ ایکسپریس اردو » کھیل