ہالینڈ میں بس اسٹاپ اب ’’مکھیوں کے اسٹاپ‘‘ میں تبدیل

ہالینڈ: ہالینڈ میں شہد کی مکھیوں کو بچانے اور ان کی افزائش کےلیے بس اسٹاپ کی چھتوں پر خصوصی سبز پودے اگائے گئے ہیں جو مکھیوں کو راغب کرتے ہیں۔ اس طرح وہ وہاں رہتے ہوئے زردانے جمع کرسکتی ہیں اور پھلوں کا رس حاصل کرسکتی ہیں۔

آزمائشی طور پر تمام بس اسٹاپ ہالینڈ کے مشہور شہر اترخت میں بنائے گئے ہیں جن کی تعداد 316 سے تجاوز کرچکی ہے۔ صرف ہالینڈ میں مکھیوں کی 358 اقسام پائی جاتی ہیں لیکن بدقسمتی سے ان کی نصف تعداد معدومیت کے خطرے سے دوچار ہے اور حکومت نے اس کا فوری ادراک کرتے ہوئے بس اسٹاپ کو ایک چھوٹے باغ میں بدل دیا ہے۔ اب ان پر سبزہ نظر آتا ہے۔

توقع ہے کہ اس طرح شہد کی مکھیاں اور ’’نحل کلاں‘‘ (بمبل بی) زردانوں کے ذریعے پودوں کی افزائش کرسکیں گی۔ بس اسٹاپ کا سبزہ بارش کے پانی کو جمع کرکے پھلتا پھولتا ہے اور علاقے کو گردوغبار سے بھی بچارہا ہے۔ شاید اگلے مرحلے میں ان کی چھتوں پر سولر پینل بھی لگائے جائیں گے۔

تاہم اس شہر نے یہ اعلان بھی کیا ہے کہ عوامی استعمال کی تمام بسوں کو 2028 سے ایندھن کے بجائے بجلی سے چلایا جائے گا اور اس طرح شہر مزید ماحول دوست ہوجائے گا۔

The post ہالینڈ میں بس اسٹاپ اب ’’مکھیوں کے اسٹاپ‘‘ میں تبدیل appeared first on ایکسپریس اردو.



شکریہ ایکسپریس اردو » دلچسپ و عجیب

ایک تبصرہ شائع کریں

جدید تر اس سے پرانی

ویب سائٹ کے بارے میں