وزیراعظم نے نئے کرکٹ ڈھانچے کی منظوری دیدی

 اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے نئے کرکٹ ڈھانچے کی منظوری دے دی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے نظرثانی شدہ سسٹم منظور کرلیا، وزیراعظم نے بطور پیٹرن ان چیف پی سی بی نئے نظام کی منظوری دی جس کا باضابطہ نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا گیا۔

وزیراعظم ہاؤس کی جانب سے جاری نوٹی فکیشن میں وزیراعظم عمران خان نے ڈیپارٹمنٹس کو نئے نظام میں تعاون کی ہدایات کرتے ہوئے کہا کہ کرکٹ ٹیمیں رکھنے والے تمام سرکاری ڈیپارٹمنٹس پاکستان کرکٹ بورڈ کے ساتھ ہر ممکن تعاون کریں

نوٹی فکیشن کے مطابق وزیراعظم ہاؤس کی جانب  سے 11 سرکاری ڈیپارٹمنٹس کو ہدایت نامہ بھجوایا گیا جن میں واپڈا، ایس این جی پی ایل، اسٹیٹ بینک، نیشنل بینک، کے آر ایل، پی ٹی وی، زیڈ ٹی بی ایل، پی آئی اے، ریلوے اور سول ایوی ایشن شامل ہیں۔

نئے کرکٹ ڈھانچے میں 15 ریجنل ایسوسی ایشنز کو 6 میں تبدیل کر دیا گیا اور نئے سیٹ اپ میں پنجاب سینٹرل، پنجاب ساؤتھ، سندھ، خیبر پختونخوا، بلوچستان اور ناردرن کے ریجنز اور ٹیمیں شامل ہیں۔

The post وزیراعظم نے نئے کرکٹ ڈھانچے کی منظوری دیدی appeared first on ایکسپریس اردو.



شکریہ ایکسپریس اردو » کھیل

ایک تبصرہ شائع کریں

جدید تر اس سے پرانی

ویب سائٹ کے بارے میں