ٹوکیو: ٹوکیو اولمپک گیمز کا ایک سالہ کاؤنٹ ڈاؤن شروع ہوگیا جب کہ اس حوالے سے ایک تقریب کا اہتمام کیا گیا۔
اولمپک گیمز کے منتظمین کو بدستور مختلف مسائل کا سامنا ہے، جس میں ایتھلیٹس کو شدید گرمی سے محفوظ رکھنے کے انتظامات اور اخراجات کو کم سے کم رکھنا بھی شامل ہے۔ ایونٹ کے حوالے سے کافی جوش و خروش پایا جاتا ہے۔ ٹکٹوں کی فروخت تیزی سے جاری جبکہ 80 ہزار رضاکاروں کیلیے 2 لاکھ درخواستیں موصول ہوئی ہیں۔
دریں اثنا ٹوکیو اولمپک آرگنائزرز نے میڈل ڈیزائن کی رونمائی کردی۔ یہ میڈلز پرانی الیکرونک اشیا کی ری سائیکلنگ سے حاصل ہونے والے میٹیریل سے بنائے گئے ہیں۔
The post ٹوکیو اولمپک گیمز کا ایک سالہ کاؤنٹ ڈاؤن شروع، میڈلز کی رونمائی appeared first on ایکسپریس اردو.
شکریہ ایکسپریس اردو » کھیل