ورلڈکپ میں زیادہ ویوز کا ریکارڈ بن گیا

 لندن: بھارت اور نیوزی لینڈ کے درمیان سیمی فائنل میں شائقین نے ’ ہاٹ اسٹار‘ پر 25.3 ملین ویوز سے نیا عالمی ریکارڈ بنادیا جب کہ اس سے قبل کا ریکارڈ 18.6 بلین تھا۔

آئی سی سی نے فائنل سے قبل حالیہ ورلڈ کپ سے متعلق سوشل میڈیا کے شماریات شائع کردیے، ڈیجیٹل اور سوشل پلیٹ فارمز پر مجموری طور پر 6 بلین ویڈیو کلپس دیکھے گئے۔

گروپ مرحلے پر2.6 بلین ویڈیوز دیکھی گئیں، آفیشل ٹورنامنٹ سوشل چینلز کو 6 ہفتوں میں 12 ملین نئے فالوورز ملے، بھارت اور پاکستان کے میچ کو اسٹار اور ڈی ڈی پر مجموعی طور پر 14.8 ریٹنگ ملی، انگلینڈ اور بھارت میں ہاٹ اسٹار پر 18 ملین ریٹنگ رہی۔

The post ورلڈکپ میں زیادہ ویوز کا ریکارڈ بن گیا appeared first on ایکسپریس اردو.



شکریہ ایکسپریس اردو » کھیل

ایک تبصرہ شائع کریں

جدید تر اس سے پرانی

ویب سائٹ کے بارے میں