کیوی کرکٹرز کی ٹوٹے دل کے ساتھ واپسی شروع

ویلنگٹن:  کیوی کرکٹرزکی ٹوٹے دل کے ساتھ وطن واپسی شروع ہوگئی، پہلے مرحلے میں پہنچنے والے 6 پلیئرز کا چند شائقین اور قریبی دوست احباب نے استقبال کیا۔

ورلڈ کپ فائنل سپر اوور میں برابر رہا،بائونڈریز کے فرق سے شکست خوردہ قرار پانے والے چند کیوی کرکٹرز مرجھائے چہروں کے ساتھ وطن واپس پہنچ گئے ہیں، بھرپور مقابلے کی باوجود نرالے قانون کی وجہ سے ٹرافی ہاتھ سے چھوٹ جانے کی وجہ سے کھلاڑیوں کے دل ٹوٹے ہوئے تھے،استقبال کیلیے بہت کم لوگ ہی آکلینڈ ایئرپورٹ پر آئے،ان میں شائقین، رپورٹرزاور پلیئرز کے اپنے عزیز و اقارب شامل تھے۔

پہلے مرحلے میں پہنچنے والے6 پلیئرز میں شامل فاسٹ بولر بولر ٹرینٹ بولٹ نے اس موقع پر کہاکہ بظاہر کھیل کے دوران رونما ہونے والی چند چھوٹی چیزیں بھی آخر میں نتیجے پر گہرا اثر ڈالتی ہیں، سپر اوور کے بعد بھی اسکور برابر رہنے کے باوجود ہارنا ہمارے لیے ایک منفرد قسم کی صورتحال تھی۔

یاد رہے کہ نیوزی لینڈ کی وزیر اعظم جیسنڈا نے فائنل کے بعد کہا تھا کہ وہ چاہتی ہیں کہ ٹیم کا وطن واپسی پر شاندار استقبال کیا جائے، مگر کھلاڑیوں کے مختلف شیڈول اور پہلے سے طے شدہ پلانز کی وجہ سے ایسا ممکن نہیں ہوسکا۔

بولٹ نے کہاکہ ہمیں شائقین کی جانب سے ملنے والے پیغامات نے کافی متاثر کیا، انگلینڈ سے وطن واپسی کے دوران 15 گھنٹے جہاز میں رہے اور کیویز یہی کہتے رہے کہ وہ بھی ہمارے لیے افسردہ ہیں، ہمیں بھی افسوس ہے کہ ان کی توقعات کو پورا نہیں کرپائے، میں اب گھر جاکر اپنے کتے کے ہمراہ ساحل پر چہل قدمی کرنا اور سب چیزوں کو بھلانا چاہتا ہوں، مگر یہ بھی جانتا ہوں کہ آئندہ چند برس تک اس فائنل کی یادوں سے پیچھا چھڑانا بہت ہی مشکل ہوگا۔

The post کیوی کرکٹرز کی ٹوٹے دل کے ساتھ واپسی شروع appeared first on ایکسپریس اردو.



شکریہ ایکسپریس اردو » کھیل

ایک تبصرہ شائع کریں

جدید تر اس سے پرانی

ویب سائٹ کے بارے میں